صدر مدرس عارف محمد خان کا استقبال
جلگاؤں( ریحان کریمی): معروف سائنس ٹیچر، کیرئیر کونسلر، رائٹر و اینکر عارف محمد خان کو عبدالمجید سالار اقرا اُردو ہائی اسکول بورنار ضلع جلگاؤں کا صدر مدرس بنائے جانے پر حلقہ احباب کی جانب سے موصوف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ شہر سے 30 کلو میٹر دور واقع دیہات بورنار کی اسی اسکول سے انھوں نے اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کیا نیز اپنے کارہائے نمایاں کے نقوش چھوڑے ۔ حلقہ احباب کے سرپرست جناب رشید قاسمی کے ہمراہ ڈاکٹر آفاق انجم، صابر مصطفیٰ آبادی، مشتاق کریمی اور ضلع پریشد اُردو اسکول مھساود کے انچارج صدر مدرس اسمعیل سلیمان نے نو آموز صدر مدرس کی خدمت میں شال و گلدستہ کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عارف محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ان شاءاللہ اسکول میں نت نئے منصوبوں پر عمل آوری ہوگی اور بچوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment