لفظوں کی انتاکشری – ایک شاندار اور کامیاب مقابلہ۔


لفظوں کی انتاکشری – ایک شاندار اور کامیاب مقابلہ۔ 

رائل گرلز اُردو اسکول میں 27 جولائی کو جماعت ہشتم تا دہم کی طالبات کے لیے "لفظوں کی انتاکشری" کا نہایت دلچسپ، معلوماتی اور علمی مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلے کا مقصد طالبات کے اُردو ذخیرۂ الفاظ، درست املا، تلفظ اور حاضر جوابی کو فروغ دینا تھا۔ طالبات نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مقابلہ مختلف مراحل پر مشتمل تھا:
پہلا مرحلہ: لفظوں کی انتاکشری، جس میں ہر لفظ کے آخری حرف سے طالبات بالترتیب نئے الفاظ بناتے گئے۔
دوسرا مرحلہ: بکھرے ہوئے حروف (Jumbled Letters) کو درست ترتیب دے کر مکمل لفظ بنانا۔
تیسرا مرحلہ: کہے گئے الفاظ کی درست اُردو املا (Spellings) کہنا۔
جن طالبات کے درمیان برابر (Tie) کی صورتِ حال پیدا ہوئی، اُن کے لیے خصوصی فیصلہ کن مرحلہ رکھا گیا، جس میں ایک مخصوص حرف دیا گیا اور 30 سیکنڈ کے اندر اُس حرف سے زیادہ سے زیادہ الفاظ بتانے تھے۔
ہر جماعت سے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تین طالبات کو فاتح قرار دیا گیا۔ یہ کامیاب مقابلہ نازیہ مس کی بہترین رہنمائی، عمدہ منصوبہ بندی اور محنت کا نتیجہ تھا، جس پر وہ دلی مبارکباد کی مستحق ہیں۔
مقابلے کے منصفین کے فرائض پرنسپل انجم مس اور سپروائزر صبا شاداب نے انجام دیے، جنہوں نے طالبات کی کارکردگی کا منصفانہ اور باریک بینی سے جائزہ لیا۔ یہ مقابلہ اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ ہماری طالبات اُردو زبان پر اچھی گرفت رکھتی ہیں۔ اُن کے وسیع ذخیرۂ الفاظ، درست تلفظ اور صحیح املا نے حاضرین اور منصفین کو بے حد متاثر کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔