اساتذہ کی چار روزہ تربیت کا دو سیشن انعقاد
سولا پور (عرفان پٹیل): قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ریاستی نصابی خاکہ اسکولی نصاب تعلیم اور درسیات 2026 کے تحت ضلع پریشد،مہانگر پالیکا، نگر پالیکا اور خانگی اسکولوں میں جماعت سوم اور چہارم جماعت کودرس وتدریس کرنے والے اساتذہ کی چار روزہ تربیت ایک جولا ئی سے چار جولا ئی تک اور چھ جولائی سے 10 جولائی تک سولا پور کے کالج سولا پور سوشل اسوسییشن کالج آف ایجوکیشن کے فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔
جس میں ضلع بھر سے تقریباً 200 اساتذہ نے شرکت کی تربیت خوشگوار اور تعلیمی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں اساتذہ نے مختلف عملی سرگرمیوں اور مباحثوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے فعال شرکت کی تربیت کے دوران ڈائٹ کی مخصوص ٹیم مسلسل موجود رہی اس موقع پر اُپ سنچالک ابراہیم نداف ،ڈائٹ کے وبھاگ پرمکھ گجیندر جمعد ادر،ناظر تعلیم اطہر پرویز دفعدار ، اسکول بورڈ کی سپروائزر نیلوفر سید اور مہمان خصوصی کے طور پر مشہور و معروف شاعر سوشل اُردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر آصف اقبال بھی موجود تھے ۔ان تمام لوگوں نے تربیتی کیمپ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اس تربیتی کیمپ میں ریاستی تسہیل کار کے طور پر محمود نواز جاگیردار بھی موجود تھے ۔
ضلع سطح کے تسہیل کار منہاج الدین قاضی، جاوید قاضی ، شاہین شیخ ، عرفان پٹیل ، انہوں نے الگ الگ مضامین کی مختلف موضوعات پر موثر انداز میں رہنمائی کرتے ہوئے نئے نصاب کے اہداف صلاحیتوں اور آموزشی ماحصل سے اساتذہ کو بحسن و خوبی روشناس کرایا ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ڈائٹ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔تربیت یافتہ تمام اساتذہ نے خوب سراہا ۔ تربیت کے اختتام پر محمود نواز جاگیردار نے اظہار تشکر پیش کیا۔۔
Comments
Post a Comment