جمعیتہ علماء ضلع نرمل و عادل آباد اور جینورکےاراکین مجلس منتظمہ کےاجلاس کا کامیاب انعقاد۔


حیدرآباد 6/ جون( نمائندہ) جمعیتہ علماء متحدہ ضلع عادل آباد وضلع نرمل اورجینور وخانہ پور کے اراکین منتظمہ کا ایک اہم اور کامیاب اجلاس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام مسجد زکریا حرا کالونی نرمل بصدارت حضرت مولانا مفتی محمد عبدالغنی صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع نرمل منعقد ہوا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ نے شرکت کی. اجلاس کا آغاز مولانا قاری محمد ریحان ندوی صاحب کی تلاوت سے ہوا. بعد ازاں حافظ شیخ چاند سلمہ نے نعتیہ کلام پیش کیا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی ریاستی رکن حج کمیٹی و جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء ضلع نرمل نے اجلاس کی کاروائی اورجمعیتہ علماء کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات اور اس کے استحکام پر روشنی ڈالی، حضرت مولانا محمد عبد العیلم صاحب قاسمی سرپرست جمعیتہ علماء نرمل و ذمہ دار مکمہ شرعیہ نرمل نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں محکمہ شرعیہ کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور آئمہ مساجد و علماء کرام سے گزارش کی کہ عوام میں اس بات کا شعور و احساس بیدار کیا جاےاور مسلمانوں سے اپیل کی جائے کہ وہ اپنے مسائل کا حل (شادی بیاہ، طلاق ،خلع وراثت،وغیرہ) شرعیت کی روشنی میں کروانے کی کوشش کریں، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت مسلمانوں میں سب سے زیادہ خوف میں مبتلاء ہے اس خوف کو دور کرنے سب سے زیادہ ضرورت ہے اور جمعیتہ علماء کے ذمہ داران اورآئمہ کرام آگے آئیں اور اس مہم کا حصہ بن جائیں، مہمان خصوصی نے ایس آئی آر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور خاص طور پر نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس وقت عوام کے معاون بنے ناموں اندراج کرانے میں اورخاص کر صحیح اور صاف الفاظ میں نام لکھنے ولکھوانے کے معاملے میں آگے آے اور اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاستی جمعیتہ علماء نے مسلمانوں کے دینی ملی سماجی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے بأتفاقِ آراء پورے تلنگانہ کو چار زون میں تقسیم کر کے جمعیتہ علماء کے کاموں کو پھلایا گیا ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں متحدہ ضلع نظام آباد، متحدہ ضلع کریم نگر، متحدہ ضلع عادل آباد کا ایک روزہ اجلاس کرنا طۓ کیا گیا ہے اور آخیر میں تمام ذمہ داران سے اس ایک روزہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی..اس اجلاس کے صدر محترم حضرت مولانا مفتی محمد عبد الغنی قاسمی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب ذمہ داران کو پوری محنت اورلگن کے ساتھ جمعیتہ علماء سے وابستہ رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے اورمتحدہ ضلع سے آنے والے اراکین منتظمہ علماء اورآئمہ کی تشریف آوری پر خوشی ومسرت کا اظہار کیا اس اجلاس میں پورے متحدہ ضلع عادل آباد و نرمل خانہ پور وجینور سے علماء وآئمہ اور ذمہ داران جمعیتہ علماء کی کثرت تعداد نے شرکت اور صدر محترم کی دعاء پر اجلاس اختتام کو پہنچا.. آخیر میں مفتی محمد الیاس احمد حامد قاسمی ریاستی رکن حج کمیٹی و جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء ضلع نرمل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورمہمان نوازی کی.....

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔