غزل - ازقلم : حکیم سعید میسوری۔
غزل -
ازقلم : حکیم سعید میسوری۔
زندگی ، کیا ہے ! ایک دھوکہ ہے
ٹھوکریں کھا کے میں نے جانا ہے
دشت فرقت میں خار ہیں بالکل
ننگے پاؤں مجھے ہی چلنا ہے
دھوپ نفرت کی چھا گئی ہر سو
خون ، انسانیت کا بہنا ہے
شرک و بدعت لباس ہے جن کا
قبر میں آگ ان کا گہنا ہے
اے سعید ، آج جو ملی مہلت
یہ غنیمت ہے ، اب سنبھلنا ہے
93414 77235
Comments
Post a Comment