رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں نئے تعلیمی سال کی پہلی پیرنٹس ٹیچرس ایسوسی ایشن میٹنگ کا کامیاب انعقاد۔


بھیونڈی: رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کی پہلی پیرنٹس ٹیچر س ایسو سی ایشن (PTA)کی میٹنگ جمعرات 2 جولائی 2026کومنعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور ہم نصابی ترقی کے سلسلے میں والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطہ قائم کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔میٹنگ میں سیکنڈری سیکشن کے 22 ڈویزن اور جونیئر کالج سیکشن کے 24 ڈویزن کے تقریبا دو ہزارسے زائد والدین نے شرکت کی اور اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، نظم و ضبط، مطالعے کی عادات اور مجموعی شخصیت سازی کے حوالے سے متعلقہ اساتذہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اساتذہ نے والدین کو طلبہ کی صلاحیتوں، کمزوریوں اور بہتری کے لیے اختیار کیے جانے والے تدریسی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر ادارے کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے والدین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے گھر اور اسکول کے درمیان مضبوط رشتہ رہنا چاہیے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیم، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اسکول کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔والدین نے اسکول کے تعلیمی ماحول، تدریسی معیار اور طلبہ کی شخصیت سازی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کے انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسی ملاقاتیں طلبہ کی بہتر رہنمائی اور تعلیمی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔میٹنگ کے کامیاب انعقاد میں اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، وائس پرنسپل عامر صدیقی، سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مژدان ملا،ڈسپلن انچارجزذاکر انصاری،مصیب مومن کے ساتھ تمام کلاس ٹیچرس،اساتذہ اور کو ٹیچنگ اسٹاف کا تعاون شامل رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔