باغبان جمعیت شولاپور کی جانب سے ایس ایس سی, ایچ ایس سی اور ڈگری کے کامیاب طالب علموں کے اعزاز کی پروقار تقریب کا انعقاد۔


باغبان جمعیت شولاپور کی جانب سے ایس ایس سی, ایچ ایس سی اور ڈگری کے کامیاب طالب علموں کے اعزاز کی پروقار تقریب کا انعقاد۔

شولاپور: (راست) باغبان جمعیت سٹی ٹرسٹ شولاپور کے زیرِ انصرام چلنے والی باغبان ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے باغبان جمعیت کے طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کے ہر اسکول اور کاليج میں اول نمبر حاصل کرنے والے طالب علموں کے اعزاز کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد* کیا گیا۔ یہ پروگرام 9 جولائی 2026 بروز جمعرات شام 4:00 بجے *پھڑکولے ہال* میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایم اے دلال نے فرمائی اور بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اسماعیل شیخ تھے۔ موصوف جماعت اسلامی ہند شولاپور شاخ کے صدر اور سینٹرل زکواۃ کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔


 دِیگر مہمانوں میں مختار ہمناآبادکر، مشتاق مرچنٹ، الطاف لمبووالے، اخلاق مرچنٹ، مشتاق احمد چودھری، امتیاز دلال، متین باغبان، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فیض احمد باغبان، مشتاق باغبان انجینئر، حافظ عبدالسلام باغبان، حافظ عبدالرزاق چودھری، افتخار تلجاپورے، ایڈوکیٹ عامر باغوان، اشفاق باغبان، اعجاز باغبان، مجیب خلیفہ، باغبان، تلجاپورے، بشیر باگوان، غفور سوداگر، اور باغبان جمعیت کے دیگر ذمہ داران، والدین اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

     اس پروگرام کا آغاز حافظ عبدالسلام باغبان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ بعد از آں اخلاق مرچنٹ نے تحریک صدارت پیشکش کی، اور افتخار تلجاپورے نے اس کی تائید کی۔ اس کے بعد فیض احمد باگوان نے استقبالیہ پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے ساتھ ہی مہمانوں کیا تعارف اور استقبال کیا۔

  اس پروگرام کی نظامت مشتاق باغبان اور اشفاق باغبان نے کی اور رسمِ شکریہ الطاف لمبووالے نے اداکی۔ 
 اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے المیلکر اور دیگر ساتھیوں نے انتھک محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔