تبدیلی سے پیشتر اپنے آپ کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے "ڈاکٹر عبدالکریم سالار - مولانا آذاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد و اقرا شاہین اکیڈمی جلگاوں کے باہمی اشتراک سے اساتذہ کا یک روزہ تربیتی ورک شاپ اختتام پذیر۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) آین نو سے ڈرنا طرزِ کہن پہ اڑنا کے مصداق موجودہ تعلیمی نظام بھی اپنے اندر بے شمار تبدیلیوں کی صدایں لیے کھڑا ہے جسے اساتذہ کے لیے نت نیے چلینج سے منسوب کریں تو بے جا نہ ہوگا باالخصوص ایسے وقت میں جب دور حاضر کے طلبہ دن کے وقت جگنو کو پرکھنے کی ضد پر آمادہ ہو تو استاد کو ماہر بننا لازم و ملزوم ہوجاتا ہے ان ہی فکروں کو لے کر مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے ماہر پروفیسر سمیع صدیقی و پروفیسر ڈاکٹر وسیم شبیر کے ذریعے اقرا شاہین اکیڈمی جلگاؤں کے باہمی اشتراک سے گذشتہ روز ٧ جولائی اردو اساتذہ کے یک روزہ تربیتی ورک شاپ کا انعقاد اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر و جدید تعلیمی مصلح ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کی زیر صدرات منعقد کیا گیا اقرا بی ایڈ کے سمینار ہال کی اس پرشکوہ تقریب میں ڈاکٹر ہارون بشیر نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر سمیع نے اے آئ AI کے مختلف اکائیوں کے تعلیمی میدان میں استعمال پر سیر حاصل گفتگو کی موصوف نے اساتذہ کے جم غفیر کو تجرباتی طور پر ششدر کردیا دوپہر کے وقفے میں پروفیسر ڈاکٹر وسیم شیخ نے موجودہ تعلیمی نظام کے ڈھانچے پر اساتذہ کی بھر پور رہنمائی کی ۔ تدرس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اساتذہ کے بدلتے ہوئے رول پر اور جانچ کے صحیح مفہوم کو اپنانے کے لے شرکاءکو مثالوں کے ذریعے واضح کیا اپنے صدارتی خطبے میں ماہر تعلیم و جلگاؤں بلدیہ کے سابق ڈپٹی میر ڈاکٹر عبدالکریم صاحب نے موجودہ تعلیمی نظام میں آنے والی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنا موضوع سخن بنایا موصوف نے تربیت یافتہ اساتذہ سے کہا کہ اب روایتی درس و تدریس کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے اب طلبہ کمرہ جماعت میں ہر عنوان پر تجزیہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں لہذا تبدیلی آنے سے پیشتر اپنے آپ کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہیں ، اس موقع پر تربیت پانے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا مذکورہ ورک شاپ میں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے جلگاؤں اکائی کے رکن و اقرا ایچ جے تھیم کالج کے پرنسپل پروفیسر وقار عبدالرزاق شیخ کی موجودگی قابل دید تھی ۔نظامتِ سابق صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر نے بڑے ہی احسن طریقے سے انجام دی وہی پروفیسر ڈاکٹر عرفان سر کے رسم شکریہ پر اس پر رونق محفل کا اختتام ہوا
Comments
Post a Comment