القاضی اردو اکیڈمی کا قیام قابل فخر کارنامہ : چو دھری اسلم علی خاں - یونانی ادویات صحت کاملہ کے لئے مفید : ڈاکٹر سید احمد خاں۔
القاضی اردو اکیڈمی کا قیام قابل فخر کارنامہ : چو دھری اسلم علی خاں -
یونانی ادویات صحت کاملہ کے لئے مفید : ڈاکٹر سید احمد خاں۔
ہاپوڑ ( رپورٹ: ٹی این بھارتی )
اردو زبان اور یونانی طریقہ علاج و ادویات کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اردو زبان اور یونانی طریقہ علاج کو بام عروج تک پہنچانے کی غرض سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے 153 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے دوران ایم وائی کے گلوبل اسکول پلکھوا میں القاضی اردو اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا اس موقع پر القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی روح رواں سرگرم سماجی کارکن ایڈووکیٹ شان جبین قاضی نے کہا کہ گزشتہ کئ برس سے اردو زبان کی بقا کے لئے کوشاں ہیں ۔ القاضی اردو اکیڈمی کا مقصد اردو طلبہ و طالبات کی اردو زبان کے تئیں توجہ دلانے کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
معروف سیاسی رہنما چوھدری اسلم علی خاں ( ایم ایل اے )
نے افتتاحی کلمات میں کہا دور حاضر میں جہاں اردو زبان کو مٹانے کی سازش کی جارہی ہے وہاں القا ضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی جانب سے کی جانے والی کا وش کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ القاضی اردو اکیڈمی قابل فخر کارنامہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ طبی کانگریس کے کارکنان آفتاب عالم اور مہتاب عالم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم ایل اے اسلم علی خاں نے کہا کہ کثیر تعداد میں مریضوں نے فری کیمپ سے استفادہ حاصل کیا ہے۔ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے بانی ڈاکٹر سید احمد خاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے تحت یونانی طریقہ علاج کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے ۔ جغرافیائی اعتبار سے علاقہ میں رہائش پذیر مریضوں کی خدمت کا موقع بھی ملتا ہے۔ یونانی دوا میں بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ سر زمین ہند کی مختلف ریاستوں میں مفت یونانی کیمپ لگائے جا رہے ہیں ۔ ہزاروں مریضوں کو کیمپ سے مفت دوائیں تقسیم کی جاتی ہیں ۔
ایک روزہ مفت یونانی کیمپ میں
ا لقاضی اردو اکیڈمی کی جانب سے طلبہ و طالبات کو سر ٹیفیکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔
کیمپ میں ڈاکٹر زکی الدین ، ڈاکٹر عزیر بقائی ، پروفیسر ایس ایم عارف ، ڈاکٹر سید احمد خاں ، ڈاکٹر شہناز پروین ، ایڈووکیٹ شان جبین قاضی ، ڈاکٹر حیدر ناصر ، ڈاکٹر عبداللہ ، ڈاکٹر مظاہر ناصر کے علاوہ حاجی تاج محمد ، سر فراز عالم ، اکرام خاں نے بھی شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment