ہم میں لیکن ہیں جری،خواجہ فرید - (محب ِ اردو خواجہ فریدالدین انعامدار کے یومِ پیدائش 8/جولائی 2026 کے موقع پر) - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔



ہم میں لیکن ہیں جری،خواجہ فرید - 
(محب ِ اردو خواجہ فریدالدین انعامدار کے یومِ پیدائش 8/جولائی 2026 کے موقع پر) - 
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔ 

بات عالم نے کہی خواجہ فرید 
ہم میں لیکن ہیں جری،خواجہ فرید

پیار اُردو طلبہ سے بے حدکیا
سچے ہو گلبرگوی خواجہ فرید 

لوگ اپنے گھر سے ہی بیزار ہیں 
تم کو عالم کی پڑی خواجہ فرید 

جی میں آیاتو تمہارے سامنے 
پول کھولیں گے کبھی خواجہ فرید 

ہم گزاریں یا گزاریں ہی نہیں 
زندگی اچھی بھلی خواجہ فرید 

وہ پرانا قضیہ نمٹاتے رہے 
یاں خبرلائے نئی خواجہ فرید

ہم کہ دیوانے ہیں، جیسے تھے وہ میرؔ
بس دو عالم کی پڑی خواجہ فرید

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔