مبارک یومِ پیدائش حسن محمود۔ (جواں سال شاعر حسن محمود کے یوم ِ پیدائش 8/جولائی 2026ء کے پرمسرت موقع پر)۔ میرؔبیدری، بیدر ،کرناٹک۔
مبارک یومِ پیدائش حسن محمود۔
(جواں سال شاعر حسن محمود کے یوم ِ پیدائش 8/جولائی 2026ء کے پرمسرت موقع پر)
میرؔبیدری، بیدر ،کرناٹک۔
مبارک یوم ِ پیدائش حسن محمود
ملے ہر پل کی آسائش حسن محمود
یہ گلبرگہ ہے، تم بندہ نوازی ہو
ہے یاں اردوکوگنجائش حسن محمود
کبھی اردو کے طلبہ سے ملاکرنا
ہے اتنی آج فہمائش حسن محمود
کوئی عمدہ غزل اور نظم اچھی سی
مری تم سے ہے فرمائش حسن محمود
ہوتم شاعر بڑے پیارے، مری خاطر
رہے دِل میں بھی گنجائش حسن محمود
Comments
Post a Comment