مراٹھی روز نامہ"دیویہ مراٹھی" کی قابل تقلید مہم"ایک شجر ، ایک زندگی "75 لاکھ پودے لگانے کی عظیم مہم"



جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) ماحولیات کے تحفظ اور سرسبز و شاداب مستقبل کی تعمیر کے عزم کے ساتھ " ایک درخت، ایک زندگی" کے عنوان سے ایک عظیم شجرکاری مہم کا آغاز مراٹھی " روزنامہ دیویہ مراٹھی" گروپ آف نیوز پیپرز" نے جاری کی ہے۔ اس مہم کے تحت 7جولائی سے 6 اگست 2026 تک 75 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ درخت صرف سبزہ نہیں بلکہ انسانی زندگی کی بقا کی بنیاد ہیں۔ صاف ہوا، متوازن موسم، بارش اور قدرتی حسن ، یہ سب درختوں سے وابستہ ہیں۔ اسی احساس کے تحت یہ مہم عوامی بیداری اور عملی شرکت کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ اس مہم میں 22 ریاستوں کے 68 ایڈیشن، 205 بیورو سینٹرز اور ان سے وابستہ شہروں، قصبوں اور دیہات کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ تعلیمی ادارے، رہائشی سوسائٹیاں، سماجی تنظیمیں اور عام شہری بھی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں خاص بات یہ ہے کہ صرف پودے لگانا ہی مقصد نہیں، بلکہ ان کی پرورش اور حفاظت پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پودے ایسی جگہ لگائے جائیں جہاں انہیں مناسب پانی، نگہداشت اور افزائش کے لیے سازگار ماحول مل سکے۔اس مہم میں ہر فرد شرکت کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے گھر، محلے، اسکول یا دفتر کے اطراف پودے لگانے کی جگہ موجود ہے تو آپ بھی اس کارِ خیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔ گملوں میں بھی پودے لگا کر ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائی جا سکتی ہے۔ آنے والی نسلوں کو صاف، تازہ اور صحت بخش فضا فراہم کرنے کا سب سے مؤثر راستہ شجرکاری ہے۔ ایک درخت لگانا دراصل ایک نئی زندگی کو جنم دینے کے مترادف ہے۔ آج لگایا گیا ایک پودا کل ہمارے بچوں کے لیے سایہ، آکسیجن اور محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ اس عظیم مہم میں تعاون کرنے والے تمام اسکولوں، کالجوں، رہائشی سوسائٹیوں، این جی اوز، انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ جو ادارے یا افراد ابھی تک اس مہم سے نہیں جڑے، انہیں بھی اس قومی خدمت میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہمارا پیغام واضح ہے،" اگر زندگی سے محبت ہے، تو ایک درخت ضرور لگائیے۔" دیویہ مراٹھی گروپ آف نیوز پیپرز کا یہ فلاحی کام قابل تعریف نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہے جنگلات ہیں کو راحت ہے ورنہ مصیبت ہے۔ شہر جلگاؤں کے جو ادارے تنظیمیں افراد ان سماجی مہم میں رضاکارانہ طور پر شریک ہونا چاہتے ہیں وہ ان موبائل فون نمبر پر رابطہ کریں ۔9175177379.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔