این ایچ-65 پر واقع نئے تجارتی مرکز کی افتتاحی تقریب میں سابقہ و موجودہ عوامی منتخب نمائندوں، علمائے دین، معززینِ ضلع اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت


بیدر، 27 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) منااکھیلی میں قومی شاہراہ این ایچ-65 پر واقع مرکندہ دیہات میں معروف سیاسی قائد جناب محمد نورالدین مستان، سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد کے نئے تجارتی مرکز "مدینہ کمپلیکس" کی افتتاحی تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب کا افتتاح سابق ریاستی وزیر جناب راج شیکھر پاٹل ہمناآباد نے فیتہ کاٹ کر انجام دیا۔ اس موقع پر انہوں نے محمد نورالدین مستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے نئے تجارتی ادارے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں عوامی رہنما جناب محمد تنویر احمد خان، جناب محمد یوسف علی جمعدار (سابق صدر گرام پنچایت، منااکھیلی)، سید اکرام الدین، عبدالمنان سیٹھ، کانگریس بلاک صدر چن شیٹی، سندیپ اُدگیرے، محمد لیاقت اللہ خان شاکر (سابق نائب صدر سی ایم سی)، محمد بشیر میڈیکل بگدل، بسواراج صاحب سمیت دیگر ممتاز شخصیات شریک رہیں۔
اس موقع پر محمد نورالدین مستان کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی اور انہیں "مدینہ کمپلیکس" کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی سماجی، عوامی اور سیاسی خدمات کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے جدید تجارتی مراکز نہ صرف مقامی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں سابقہ و موجودہ عوامی منتخب نمائندوں، علمائے دین، معززینِ ضلع، سیاسی و سماجی قائدین، تاجر برادری، دوست احباب اور خیرخواہوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔ اس موقع پر جناب محمد نورالدین مستان اور ان کے افرادِ خاندان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی آمد پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔
بعد ازاں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں اللہ تعالیٰ سے مدینہ کمپلیکس کی ترقی، محمد نورالدین مستان کے کاروبار میں برکت، ان کی عوامی و سماجی خدمات میں مزید وسعت اور ملک و ملت کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دعا کے اختتام پر تمام مہمانوں اور حاضرین کے لیے پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا، جس میں شرکاء نے خوشگوار ماحول میں شرکت کی اور تقریب خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔