دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، میل وشارم کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی فیس کے لیے 6 لاکھ سے زائد روپے کی مالی امداد


تملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ: 
تعلیم انسان کی زندگی کا وہ قیمتی سرمایہ ہے جو اس کے علم، صلاحیت اور کردار کو نکھارتا ہے اور اسے معاشرے میں باوقار مقام عطا کرتا ہے۔ تعلیم نہ صرف انسان کو اخلاق و نظم و ضبط سکھاتی ہے بلکہ وقت کی قدر و قیمت کا شعور بھی پیدا کرتی ہے۔ اسی لیے ہر فرد کے لیے تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے۔

تعلیم کی اہمیت کو فروغ دینے اور مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، میل وشارم کی جانب سے اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، اسلامیہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی اسکول فیس ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں معزز رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کی رکن اسمبلی محترمہ I. طاہرہ ایم ایل اے نے 24 مئی 2026 کو ایسوسی ایشن کے دفتر میں پہلی درخواست وصول کی تھی۔ اس کے بعد 250 طلبہ کی تعلیمی فیس کی مد میں 6,00,262 روپے ادا کیے گئے۔

گزشتہ روز 20 جولائی 2026 کو اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اور اسلامیہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبہ کی تعلیمی فیس کی مد میں 5,02,262 روپے کا چیک دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن، میل وشارم کی جانب سے، میل وشارم کے ممتاز ماہرِ تعلیم جناب حاجی ڈاکٹر چاکوائی ضیاء الدین احمد صاحب، جنرل سکریٹری، میل وشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی موجودگی میں، اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر عالی جناب ابو طاہر خان صاحب کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کرپور محمد ایوب کے وہ نشاط احمد اور انتظامیہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں، دیگر اسکولوں کے طلبہ کی تعلیمی فیس کی مد میں 98,000 روپے نقد ادا کیے گئے۔

دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یہ تعلیمی خدمت معاشرے کے مستحق طلبہ کے روشن مستقبل کی جانب ایک قابلِ تحسین اور مثالی قدم ہے، جسے عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔