حضرت محی الدین شاہ قادریؒ گلبرگہ شریف کا 595 واں سالانہ عرسِ مبارک آج منعقد ہوگا۔


بیدر، 13 جولائی (نامہ نگار) حضرت محی الدین شاہ قادریؒ، خلیفۂ حضرت سیدنا رکن الدین تولہ رحمۃ اللہ علیہ، گلبرگہ شریف کا 595واں سالانہ عرسِ مبارک و صندل نہایت عقیدت، ادب اور احترام کے ساتھ 14 جولائی 2026ء بروز منگل، بمطابق 28 محرم الحرام 1448ھ کو منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بعد نمازِ عشاء صندل مالی کی جملہ رسومات حضرت مفتی ڈاکٹر سید شاہ انور حسینی قادری البغدادی، سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سید شاہ یوسف رکن الدین تولہؒ، گلبرگہ شریف، کے دستِ مبارک سے انجام دی جائیں گی۔ اس کے بعد سلام،و نیاز فاتحہ،اور تبرکات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔
رات 9:00 بجے محفلِ سماع کی خصوصی نشست منعقد ہوگی، جس میں نامور قوال حضرات بارگاہِ اولیائے کرام میں نعت، منقبت اور صوفیانہ کلام کے ذریعے عقیدت کے نذرانے پیش کریں گے، جبکہ حاضرین روحانی ماحول میں ذکر و اذکار اور سماع کی برکتوں سے مستفید ہوں گے۔
اس روحانی و بابرکت تقریب میں پیرِ طریقت حضرت خواجہ شاہ ضیاء الحسن چشتی نظامی شیروسواری، سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت خواجہ سید تاج الدین بابا شیروسوارؒ، بسواکلیان، ضلع بیدر، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔ جبکہ تقریب کی سرپرستی مفتی ڈاکٹر سید شاہ انور حسینی قادری البغدادی، سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سید شاہ یوسف رکن الدین تولہؒ، گلبرگہ شریف فرمائیں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی عرسِ مبارک میں کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے ہزاروں عقیدت مندوں، اور محبانِ اولیائے کرام کی شرکت متوقع ہے۔
 سجادہ نشین نےتمام عقیدت مندوں، محبینِ اولیائے کرام، علماء کرام، مشائخِ عظام اور عوام الناس سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ حضرت محی الدین شاہ قادریؒ کے 595ویں سالانہ عرسِ مبارک و صندل کی تمام تقریبات میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔