پانچ سو پچھتر ویں 575 عرس شریف حضرت سید جمالِ بہارؒ میں رکنِ اسمبلی محمد رحیم خان کی شرکت، ذمہ دارانِ جمعیت القریش کی جانب سے پرتپاک استقبال۔


بیدر، 13 جولائی (نامہ نگار) : حضرت سید جمالِ بہارؒ کے 575ویں سالانہ عرس شریف کے سلسلہ میں مستعد پورہ، بیدر میں منعقدہ روحانی و مذہبی تقریب میں بیدر کے رکنِ اسمبلی و سابق وزیر جناب الحاج محمد رحیم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دارانِ جمعیت القریش کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبالیہ تقریب کے دوران جناب الحاج محمد رحیم خان کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ ان کے ہمراہ کانگریس پارٹی کے متعدد قائدین بھی موجود تھے، جن کا بھی شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعے خیرمقدم کیا گیا۔
بعد ازاں جناب الحاج محمد رحیم خان اور دیگر معزز مہمانوں نے محفلِ قوالی میں شرکت کی، جہاں قوال حضرات نے نعت، منقبت اور اولیائے کرام کی شان میں روح پرور کلام پیش کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے قوالیوں کو نہایت دلچسپی سے سماعت کیا اور شاندار کلام سے محظوظ ہوئے۔
عرس شریف کی تقریبات میں شہر و اطراف کے عقیدت مندوں، معززینِ شہر، علماء کرام، عوام الناس اور مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے حضرت سید جمالِ بہارؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا ماحول مذہبی جوش و خروش، عقیدت اور روحانیت سے سرشار رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔