بشیر بدر کی شخصیت و فن پر دو روزہ بین الاقوامی آن لائن سیمینار بہ عنوان بشیر بدر : جدیدیت اور احساسات کاشاعر، 5 اور 6 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا۔
سولاپور: (پریس رلیس) اردو کارواں ممبئی مہاراشٹر، انڈیا کے زیرِ اہتمام "بشیر بدر: روایت، جدیدیت اور انسانی احساسات کا شاعر" کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی آن لائن سیمینار 5 اور 6 جولائی 2026 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس علمی و ادبی سیمینار میں ہندوستان سمیت امریکہ، کینیڈا، لندن، کویت اور نیپال کے ممتاز ادباء، شعراء، ناقدین، محققین اور اساتذۂ جامعات شرکت کریں گے، جبکہ مختلف جامعات اور اداروں کے محققین اپنے تحقیقی مقالات بھی پیش کریں گے۔
سیمینار کا افتتاحی اجلاس اتوار، 5 جولائی کو صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا، جس کی صدارت اردو کارواں ممبئی مہاراشٹر کے صدر فرید احمد خان کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کا کلیدی خطبہ عالمی شہرت یافتہ ادیب محترم تقی عابدی (کینیڈا) پیش کریں گے، افتتاحی کلمات اور مہمانوں کا تعارف سمینار کے کو آرڈینٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار سر پیش کریں گےجبکہ مہمانانِ خصوصی میں محترم رئیس قاسم صاحب (ایم ایل اے بھیونڈی ایسٹ، مہاراشٹر اسمبلی، پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی کامل (ناظم، ناندیڈ اُردو گھر)، شیخ قمرالدین شمس الدین (ناظم، مالیگاؤں اُردو گھر) اور محترمہ مسرت فردوس صاحبہ اورنگ آباد، شامل ہوں گے۔ اس اجلاس کی نظامت سیمینار کنوینر ڈاکٹر سُمیہ باغبان کریں گی، جبکہ رسمِ شکریہ رکن سولاپور اردو گھر محمود نواز ادا کریں گے۔
پہلے دن مجموعی طور پر چار اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں غوثیہ سلطانہ نوری (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر محبوب شیخ، امیر مہدی (لندن)، پروفیسر ڈاکٹر خلیل صدیقی، میمونہ چوگلے (کویت) اور ڈاکٹر دانش غنی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ ان اجلاسوں میں مختلف محققین بشیر بدر کی شاعری کے فکری، فنی، تہذیبی اور جمالیاتی پہلوؤں پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ پہلے اجلاس کی نظامت و شکریہ ڈاکٹر سُمیہ باغبان، دوسرے اجلاس کی نظامت ناظمہ بیگ امراوتی اور تیسرے اجلاس کی نظامت ڈاکٹر صدف آراء چوبدار کریں گی۔
سیمینار کے دوسرے دن، پیر 6 جولائی کو تین علمی اجلاس اور اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ چوتھے اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور خان (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرّب اُستاد (گلبرگہ یونیورسٹی) کریں گے۔ پانچویں اجلاس کی صدارت ثاقب ہارون (نیپال) اور پروفیسر ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کریں گے، جبکہ چھٹے اجلاس کی صدارت پروفیسر ستار ساحرؔ (سابق رجسٹرار، مولوی عبدالحق یونیورسٹی، کرنول) اور پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ خان سنجری (کیرلا) انجام دیں گے۔ چوتھے اور پانچویں اجلاس کی نظامت ڈاکٹر سُمیہ باغبان جبکہ چھٹے اجلاس کی نظامت ڈاکٹر صدف آراء چوبدار کریں گی۔
اختتامی تقریب پیر، 6 جولائی کو سہ پہر 3:30 بجے منعقد ہوگی، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری (صدر شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ) کریں گے،مہمانان کا استقبال محترم فرید احمد خان صدر اردو کارواں ممبئی مہاراشٹر کریں گے. پروفیسر فضل اللہ مکرم (حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی) اور محترم تمیم احمد وی. صدر تنظیم فروغ اردو تمل ناڈو، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر سُمیہ باغبان انجام دیں گی۔ رسم شکریہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار ادا کریں گے سمینار کے لیےکل 76 مقالے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
سیمینار کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ تمام پیش کیے گئے تحقیقی مقالات کو کتابی صورت میں مرتب کرکے آئی ایس بی این (ISBN) نمبر کے ساتھ شائع کیا جائے گا، جبکہ اس کی پی ڈی ایف بھی اہلِ علم اور شرکاء کے لیے مفت دستیاب کرائی جائے گی۔ اس اقدام سے بشیر بدر پر ہونے والی نئی تحقیقی کاوشوں کو مستقل علمی دستاویز کی حیثیت حاصل ہوگی۔
یہ مکمل سیمینار گوگل میٹ کے ذریعے آن لائن منعقد ہوگا، جس میں ملک و بیرونِ ملک سے اردو زبان و ادب کے شائقین، اساتذہ، طلبہ، محققین اور ادباء آسانی سے شرکت کر سکیں گے۔
سیمینار کےکو آرڈینٹر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار اور کنوینر ڈاکٹر سُمیہ باغبان نے ملک و بیرونِ ملک کے اساتذہ، محققین، طلبہ اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بین الاقوامی آن لائن سیمینار میں بھرپور شرکت کرکے بشیر بدر کی شاعری، فکر اور ادبی خدمات پر ہونے والی علمی گفتگو سے استفادہ کریں۔
Comments
Post a Comment