گلبرگہ یونیورسٹی میں ایم۔اے اردو کے داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب۔ 31 جولائی آن لائن درخواست کی، 5 اگست ہارڈ کاپی جمع کرانے کی آخری تاریخ۔
کلبرگی، 14 جولائی: (راست) گلبرگہ یونیورسٹی، کلبرگی کے رجسٹرار دفتر سے جاری پریس نوٹ (مورخہ 13 جولائی 2026) کے مطابق تعلیمی سال 2026-27 کے لیے پوسٹ گریجویٹ (PG) اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (PG Diploma) کورسوں میں داخلوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں گلبرگہ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو و فارسی میں ایم۔اے اردو سمیت مختلف کورسوں کے لیے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
پریس نوٹ کے مطابق آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ آن لائن درخواست کی پرنٹ کاپی ضروری تعلیمی اسناد کے ساتھ متعلقہ شعبہ میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اگست 2026 ہوگی۔
امیدوار داخلے سے متعلق مکمل معلومات اور آن لائن درخواست گلبرگہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ "www.gug.ac.in" (http://www.gug.ac.in) سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی کے ،شعبۂ اردو سے 9964801454 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شعبۂ اردو نے اردو زبان و ادب میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات سے مقررہ مدت کے اندر درخواستیں داخل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments
Post a Comment