الحرا اردو ہائی اسکول، بھساول میں سرپرست و اساتذہ میٹنگ 27-2026 کا کامیاب انعقاد۔


بھساول (صلاح الدین ادیب) محمدی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئیر سوسائیٹی، بھساول کے زیرِ انصرام الحرا اردو ہائی اسکول بھساول ، میں ہر سال کی طرح امسال بھی سرپرست و اساتذہ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ہائی اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب زبیر شیخ صاحب نے فرمائی۔
پروگرام کا آغاز سعد عمران باغوان (IX-B) کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ محمد معوذ محمد واجد شیخ (IX-B) نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مہمانانِ کرام کی گلپوشی کی گئی اور سرپرست و اساتذہ کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میں آئی۔
الحرا اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس محترم جناب مرزا اسلم سر نے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، قوم کی اعلیٰ تربیت اور نو نہالوں کی بہترین رہنمائی پر زور دیا۔ والدین نے طلبہ کی تعلیمی بہتری کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں، جبکہ اسکول اور انتظامیہ کو درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اپنے صدارتی خطبہ میں محترم جناب زبیر شیخ صاحب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں اساتذہ کا بھرپور ساتھ دیں، کیونکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی والدین اور اساتذہ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اس جلسہ میں سوسائٹی کی فعال شخصیت محترم فاروق شیخ صاحب* اور ہائی اسکول سے *التمش خان سر، محمد تنویر رضا سر، راحیلہ میڈم، انجم میڈم، صادقہ میڈم اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے اجلاس کی کامیابی میں بھرپور تعاون کیا۔
آخر میں سید رضوان علی سر نے رسمِ شکریہ ادا کی، جبکہ اجلاس کی نظامت کے فرائض بھی انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔