ایم اے اردو میں داخلے کا سنہری موقع؛ آخری تاریخ 26 اور 27 جولائی - مالی مشکلات سے دوچار طلبہ و طالبات کے لیے مفت داخلے کی سہولت -
وجے پور : (راست) رانی چنّما یونیورسٹی کے پی جی سینٹر، وجے پور میں ایم اے اردو کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم اے اردو میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے 26 اور 27 جولائی 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے لیے اب صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔
اس موقع پر اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری تعلیمی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ آخری تاریخ سے قبل ایم اے اردو میں اپنا داخلہ یقینی بنائیں۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مالی مشکلات کے باعث داخلہ لینے سے قاصر طلبہ و طالبات کے لیے محترم جناب رفیع بھنڈاری صاحب کی جانب سے قابلِ تحسین تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے مستحق طلبہ و طالبات جو فیس ادا کرنے سے قاصر ہوں، وہ درج ذیل موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔ ان کی فیس کی ادائیگی میں تعاون کرتے ہوئے مفت داخلے کا انتظام کیا جائے گا۔
رابطہ نمبر: 9448012844 رفیع بھنڈاری صاحب سینیئر صحافی
Comments
Post a Comment