روٹری کلب بیدر کے زیر اہتمام رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ، 25 یونٹ خون جمع۔


بیدر، 8 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) روٹری کلب آف بیدر کے زیر اہتمام آئی ایم اے ہال، بیدر میں رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس میں روٹری اراکین اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے تقریباً 25 یونٹ خون عطیہ کیا۔ جمع شدہ خون برِمز (BRIMS) بلڈ بینک کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر سینئر روٹرین ہاوَشیٹی پاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جو کسی ضرورت مند کو نئی زندگی عطا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف مریضوں کی جان بچتی ہے بلکہ عطیہ دینے والے کی صحت پر بھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، بلکہ باقاعدگی سے خون عطیہ کرنا صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
روٹری کلب آف بیدر کے صدر انیل کمار بیرادار نے کہا کہ روٹری کلب آئندہ ایک سال کے دوران تعلیم، صحت، صفائی، ماحولیات، خواتین کی فلاح، پینے کے صاف پانی اور دیگر سماجی خدمات کے متعدد منصوبے نافذ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روٹری ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔
تقریب میں روٹری کے اسسٹنٹ گورنر نتن کپور، سکریٹری سنگمیش ممشٹی، خزانچی انیل مسعودی، روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کے سکریٹری ستیش سوامی، پرکاش ٹونے، امر ڈولی، سوم شیکھر پاٹل، سریش چنا شٹی، شیوکمار یلال، چندرکانت کادادی، کرپا سندھو پاٹل، شنکر راؤ کوٹرکی، ڈاکٹر راج شیکھر سیڈنکر، روی کرن پوبا، ڈاکٹر سچن پاٹل سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر خون عطیہ کرنے والے تمام رضاکاروں کی ستائش کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔