سعودی عرب موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں جی20 کے ٹاپ فائیو ممالک میں شامل۔
کے این واصف : سعودی عرب کی کامیابیون کا ایک اور ریکارڈ درج۔ کمیونیکینشنز اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں سعودی عرب میں موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ کی میڈین سپیڈ گزشتہ سال کے 203 میگا بٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس) سے بڑھ کر 216 ایم بی پی ایس ہوگئی ہے جس کے باعث مملکت جی 20 ممالک میں انٹرنیٹ سپیڈ کے حوالے سے ٹاپ فائیو میں شامل ہو گئی ہے۔
انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق سعودی انٹرنیٹ رپورٹ کے پانچویں ایڈیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس پیشرفت سے مملکت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مسلسل ترقی کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی 99.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 61.3 فیصد انٹرنیٹ صارفین روزانہ کم از کم سات گھنٹے آن لائن گزارتے ہیں جبکہ موبائل ڈیٹا کا اوسط ماہانہ استعمال فی کس 53 گیگا بائٹس (جی بی) تک پہنچ گیا ہےجو کہ عالمی اوسط سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
فائیو جی نیٹ ورک پر اوسط ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 320 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی جبکہ لیٹنسی 24 ملی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔ فکسڈ انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 120.4 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 151 ایم بی پی ایس ہوگئی۔
یہ نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب نے حال ہی میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے 2026 آئی سی ٹی ڈیویلمپنٹ انڈیکس میں 159 معیشتوں کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
Comments
Post a Comment