حج 2027 (1448ھ) کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم اطلاع۔



ظہیر آباد 28 جون (نمائندہ) الحاج محمد تاج الدین تاج معتمد نشر و اشاعت حج سوسائٹی سنگا ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری
کردہ تازہ سرکلر کے مطابق حج 2027 (1448ھ) کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ممکنہ عازمینِ حج کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ابھی سے اپنے پاسپورٹ کی جانچ کر لیں تاکہ آئندہ حج درخواست کے وقت کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کو حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔ پاسپورٹ Machine Readable ہونا لازمی ہے۔پاسپورٹ کی میعاد 31 دسمبر 2027 تک یا اس کے بعد تک کارآمد ہونی چاہیے۔ جو حضرات نیا پاسپورٹ بنوا رہے ہیں، وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ Surname / Last Name کا خانہ ہرگز خالی نہ چھوڑیں۔ تمام خواہشمند عازمینِ حج سے گزارش ہے کہ وہ ان ہدایات پر فوری عمل کریں تاکہ حج 2027 کی درخواست کے وقت کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔واضح رہے کہ حج درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جولائی مقرر ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام عازمین کو حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائے آمین۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔