متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی 2026 کے موقع پر اردو ڈرائنگ مقابلہ۔
تاملناڈو سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ : رانی پیٹ: متحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ، تمل ناڈو نے یومِ آزادی 2026 کے موقع پر طلبہ و طالبات میں حب الوطنی، تخلیقی صلاحیتوں اور فنی ذوق کو فروغ دینے کے مقصد سے "اردو ڈرائنگ مقابلہ" منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقابلے میں جماعت ششم تا نہم کے طلبہ و طالبات قومی پرچم یا قومی جذبے پر مبنی خوبصورت ڈرائنگ تیار کر کے حصہ لے سکتے ہیں، جبکہ دسویں جماعت سے کالج تک کے طلبہ و طالبات علامہ اقبال، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، اشعار، نعرے یا وطن دوستی سے متعلق موضوعات پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکتے ہیں۔
منتظمین کے مطابق ڈرائنگ A4 سائز چارٹ پر تیار کی جائے اور اس کے ساتھ طالب علم کا نام، جماعت، اسکول اور رابطے کی مکمل تفصیلات درج کرنا ضروری ہوگا۔
بہترین ڈرائنگ پیش کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات، اسنادِ اعزاز اور خصوصی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا، جبکہ تمام شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔
ڈرائنگ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ انعامات کی تقسیم 15 اگست 2026 کو دوپہر 2:30 بجے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول، وانمباڑی میں منعقد ہونے والی یومِ آزادی تقریب کے دوران کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment