خارجی باشندون کیلئے خوشخبری - سعودی عرب میں تین ماہ کے ڈسکاؤنٹ سیزن 2026 کا اعلان۔
کے این واصف : سعودی عرب میں جولائی سے ستمبر موسمِ گرما کے پیشِ نظر اسکول کی چھٹّیاں ہوتی ہیں۔ اور سعودی میں برسرے کار خارجی باشندے چھٹّی گزارنے اپنے اپنے وطن جاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے سعودی وزارتِ تجارت نے ڈسکاونٹ سیزن 2026 شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم اگست سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ وزارتِ تجارت نے کہاکہ یہ ڈسکاونٹ سیزن خاص ہوگا، جس سے دیگر سیزن متاثر نہیں ہوں گے، جن میں رمضان اور عیدین سیل سیزن شامل ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق تاجر اور کمرشل ادارے وزارت کے مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے سیلز پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے مملکت میں تجارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی کمرشل ادارہ یا دکاندار باقاعدہ این او سی کے بغیر اپنی دکان پر “سیل” کا بورڈ یا نوٹس نہیں لگا سکتا۔
Comments
Post a Comment