رئیس ہائی اسکول کے طالب علم شیخ ادیب محمد اسلم کو مہاراشٹر حکومت کے اسکالرشپ امتحان 2026 میں شاندار کامیابی۔
بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،بھیونڈی کے درجہ پنجم الف کے ہونہار طالب علم شیخ ادیب محمد اسلم پانچویں جماعت کے زمرے میں بھیونڈی تعلقہ کی تمام اردو میڈیم اسکولوں میں پہلی پوزیشن اور تمام میڈیم اسکولوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے شاندار کامیابی اپنے نام درج کرتے ہوئے اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔واضح ہو کہ شیخ ادیب محمد اسلم حکومت مہاراشٹر کے اسکالرشپ امتحان 2026 میں ریاستی سطح پر جنرل میرٹ میں 229 واں مقام بھی حاصل کیا ہے، جو ایک قابلِ فخر اعزاز ہے۔
اس غیر معمولی کامیابی کے نتیجے میں انہیں حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے چار سال تک سالانہ 6,000 روپئے کے حساب سے مجموعی طور پر کل 24,000 روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔طالب علم کے اس شاندار کامیابی پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری,وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ھیڈماسٹر مخلص مدعو، سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مزدان ملا اور جملہ اسٹاف ممبران مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں، عزت و سربلندی اور روشن مستقبل سے نوازے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment