رئیسہ محمود املی چنگے ،ضلع پریشر پرائمری اردو اسکول شرول،اکلکوٹ کو باوقار "قومی تعلیمی رتن ایوارڈ 2026" سے نوازا گیا۔
پمپری-چنچوڑ (نمائندہ): تعلیم کے میدان میں مثالی خدمات، طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی، تدریسی جدت اور معیاری تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر __کی صلاحیت ہے محترمہ رئیسہ محمود املی چنگے ،ضلع پریشر پرائمری اردو اسکول شرول،اکلکوٹ کو باوقار "قومی تعلیمی رتن ایوارڈ 2026" سے نوازا گیا۔
یہ پروقار اعزازی تقریب SwiftNLift کے زیر اہتمام 12 جولائی 2026 کو آچاریہ آترے رنگ مندر، سنت تُکارام نگر، پمپری-چنچوڑ، مہاراشٹر میں منعقد ہوئی، جہاں ملک کے مختلف حصوں سے منتخب اساتذہ کو ان کی غیر معمولی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے سرفراز کیا گیا۔
تقریب میں وزیرِ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم چندرکانت پاٹل، پونے کی میئر منجوشا دیپک ناگپورے، SwiftNLift کے بانی و سی ای او نلیش سابے، امرتا دیوگاونکر اور ایم ایل اے شنکر راؤ جگتاپ سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اساتذہ کو قوم کا حقیقی معمار قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر محترمہ رئیسہ محمود املی چنگے کو اعزاز، توصیفی سند اور یادگاری نشان پیش کیا گیا۔ اس اعزاز پر ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول شرول اکل کوٹ،کے ساتھی اساتذہ، طلبہ، والدین اور علاقے کے معززین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ اعزاز سولاپورکے تعلیمی شعبے کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی گئی کہ اس سے دیگر اساتذہ کو بھی معیاری اور مؤثر تعلیمی خدمات انجام دینے کی مزید ترغیب ملے گی۔
Comments
Post a Comment