شہرنندیال میں ٹیٹ-2026 لکھنے والے اردو اساتذہ اور طلبہ میں وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی فاروق کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا اسٹڈی میٹریل
شہر نندیال میں زویا اردو کوچنگ سینٹر کی جانب سے CEDM کے طبع شدہ تیٹ اسٹڈی میٹریل وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این ایم ڈی فاروق کے ہاتھوں تیٹ لکھنے والے اردو اساتذہ، طلبہ میں مفت اسٹڈی سینٹر کی تقسیم ہوئ..
اس تقریب میں بہ حیثیت خصوصی مہمان شرکت کےء وزیر فاروق صاحب کے دست مبارک سے ٹیٹ-2026 میٹریل کی رسم اجرا عمل میں لائی گیء..
اس دوران شہر کے معروف ایڈوکیٹ راما چندرا راو، ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفر افسر صبیحہ پروین، ڈپٹی انسپیکٹر آف َاردو رینج حسمدالدین، مجلس العلماء و ائمہ حافظ امجد باشاہ صدیقی، ٹی. ڈی. پی. نندیال ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری نوجوان قائد این. ایم. ڈی. فیروز نے اپنے تقریر میں سابق حکومت اور حالیہ حکومت کی کارکردگی پر بیان دیتے ہوےء کہا کہ سابق حکومت نے صرف حالیہ حکومت پر قرض کا بوجھ ڈالا.. پھر بھی حالیہ حکومت نے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں کئی فلاحی اسکیموں کو نافذالعمل کیا. بالخصوص اقلیتی برادری کے لیے کئ فلاحی پروگرام عمل میں لایا..شعبہ اقلیتی فلاح و بہبود کا ذیلی ادارہ سینٹر فار ایجوکیشنل ڈیولیپمینٹ آف مینارٹیس کا طبع شدہ تیٹ میتریل جو کہ فی سیٹ لگ بھگ چارہزار کی خریداری ہوگی. لیکن وزیر موصوف کی خصوصی دلچسپی کے سبب آج ٹیٹ-2026 لکھنے والے اساتذہ اور طلبہ میں تقسیم کرنا وزیر موصوف کی اردو دوستی اور اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لےء مثبت ردعمل کا ضامن قرار دیا...
بعدازاں خصوصی مہمان کی حیثیت سے وزیر این. ایم. ڈی فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ، حال ہی ہونہار غریب اقلیتی مسلم طلبہ کے "تعلیم ہنر" پروگرام کا عمل میں لانا اور آج ٹیٹ-2026 لکھنے والے اساتذہ اور طلبہ میں اسٹڈی میٹیریل مفت تقسیم کرنا ٹی. ڈی. پی حکومت فروغ اردو اور مسلم اقلیتی طبقہ کی تعلیمی ترقی کے ہرطرح سے تیار رہنے کا ثبوت قرار دیا.. عنقریب شیر نندیال میں CEDM ریجنل سینٹر کا قیام کا تیقن دیا.. مستقبل میں بھی فروغ اردو، مسلم اقلیت طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لےء منصوبہ بندی سے فعال کام انجام دینے کے لےء وزیراعلیٰ نارا چندرابابو نائیڈو کی قیادت میں تیار قرار دیا. .. اس دوران اپنی بیٹی زویا ماہین کے نام سے زویا اردو کوچنگ سینٹر قائم کرکے اردو طلبہ کے لےء کوچنگ کا اہتمام کرنا، فروغ اردو کے لےء جدوجہد کرنے والی واحد شخصیت آندھراپردیش اردو ٹیچرس اسوسیشن کے اسٹیٹ کنوینر سی. عبدالعزیز کو قرار دیا.. عبدالعزیز کی اردو نما ئیاں خدمات کی ستائش کی.. بعدازاں ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفر افسر صبیحہ کی سرپرستی میں اردو اساتذہ وزیر موصوف کی جوش و خروش سے تہنیت پیش کےء. آخر میں جملہ 250 اساتذہ و طلبہ میں ٹیٹ-2026 اردو میٹیریل کا مفت تقسیم کیا..
اس تقریب میں مینارٹی فینانس کارپوریشن ڈائریکٹر منجیر خلیل، ڈاکٹر رافعہ، ڈاکٹر رفیع، زویا اردو کوچنگ سینٹر کو. ڈائریکٹر سی. فضل الرحمن، اور بڑی تعداد میں اساتذۂ، طلبہ شریک حال رہے
Comments
Post a Comment