بیدر میراتھن 2.0 کے لوگو کی شاندار تقریبِ اجراء، 15 نومبر کو تاریخی میراتھن کا انعقاد۔
بیدر، 27 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) آج پیر کے روز گرو نانک دیو انجینئرنگ کالج، بیدر میں بیدر میراتھن 2.0 کے لوگو کی شاندار تقریب میں اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر منتظمین نے اعلان کیا کہ 15 نومبر 2026 کو بیدر میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی، قومی یکجہتی، امن اور عوام میں کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریشما کور نے کہا کہ میراتھن چار زمروں 3، 5، 10 اور 21 کلومیٹر میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کے ذریعے بیدر کو قومی سطح پر ایک اہم کھیل اور سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میراتھن میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے شرکاء بیدر کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مقامات کا بھی مشاہدہ کریں گے، جس سے ضلع کی سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
اس موقع پر پنیت سنگھ، پویت سنگھ، ڈاکٹر نشا کور، ڈاکٹر جسمینیت کور، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر سندیپ گائکواڑ، ڈاکٹر نویا شری، ڈاکٹر ویرش گوراشیٹی، گرو نانک ہاسپٹل کے سی ای او کامیشور راؤ، کرنل آر۔ ڈی۔ سنگھ اور دیگر معزز شخصیات و عملہ موجود تھا۔
Comments
Post a Comment