پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے طلبہ کو گولیوں کی مفت سربراہی حکومت کا بہترین اقدام - جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 میں ڈپٹی ای او شراون کمار،صدر مدرس جناب محمد جہانگیر اور جناب حسام الدین ریاض کا خطاب۔


پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے طلبہ کو گولیوں کی مفت سربراہی حکومت کا بہترین اقدام - 
جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 میں ڈپٹی ای او شراون کمار،صدر مدرس جناب محمد جہانگیر اور جناب حسام الدین ریاض کا خطاب۔

حیدرآباد 13 جولائی (پریس نوٹ )حکومت تلنگانہ نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی جسمانی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی ہے اسی لیے حکومت کی جانب سے ہر سال DEWORMING DAY منایا جا رہا ہے اور اس ڈی وارمنگ ڈے کے ذریعے پرائمری سے لے کر ہائی ا سکولس کے طلبہ و طالبات کوALBENDAZOLE گولیاں دی جاتی ہیں ان گولیوں کے استعمال سے پیٹ میں موجود کیڑوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چار مینار زون جناب شراون کمار نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جناب شراون کمار نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پیٹ میں موجود کیڑوں کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کو صحت کے مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں پیٹ میں کیڑے ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو صحت کے خطرناک مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی البنڈازول گولیاں بہت ہی کارآمد ہوتی ہیں انہوں نے اس سلسلے میں حکومتِ تلنگانہ بالخصوص محکمہ صحت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے اس موقع پر طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ ہر روز مدرسہ آئیں بلا ضرورت غیر حاضر نہ رہیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کی دل و جان سے قدر کریں انہوں نے بطور خاص طالبات سے بھی اپیل کی کہ وہ دہم جماعت کے بعد تعلیم ترک نہ کریں اس سلسلے میں انہوں نے اولیاء طلبہ سے بھی کہا کہ وہ اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو دہم جماعت کےبعد بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں موجودہ دور میں تعلیم ہی ایک ایسا موثر اور زبردست ہتھیار ہے جس سے ہم زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کر سکتے ہیں تعلیم کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے ہیڈ ماسٹر جناب محمد جہانگیر نے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب شراون کمارکی نصیحتوں پر عمل کرنے کی طلبہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ طلبہ و طالبات کی صحت کے لیے حکومت تلنگانہ کا یہ اقدام نہایت ہی موثر اور کارآمد ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضہ ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پرائمری سطح سے لے کر اسکول اور کالجوں میں بھی طلبہ و طالبات کو درسی کتب، نوٹ بکس اور دوپہر کا کھانا مفت دئیے جانے کے ساتھ ساتھ یونیفارم بھی دیا جا رہا ہے اور تمام سرکاری مدارس اور کالجس میں داخلے مفت ہوتے ہیں اس سے استفادہ کرنا اولیاء طلبہ کا کام ہے انہوں نے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے مفت سربراہ کی جانے والی گولیوں کو استعمال کرنے تمام طلبہ و طالبات سے اپیل کی جناب محمد جہانگیر نے طلبہ و طالبات سے خصوصی طور پر یہ بات بھی کہی کہ اگر اپنے جسم پر سفید دھبے نظر آئیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہو کر علاج کروائیں جہاں سفید دھبے ہوتے ہیں وہاں حس ختم ہو جاتی ہے اور رفتہ رفتہ یہ دھبے پورے جسم پر پھیلنے لگتے ہیں اسی لیے ڈاکٹر سے فوری رجوع ہو کر اس مسئلے کو حل کر لیں مہمان خصوصی جناب محمد حسام الدین ریاض سابق مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 نے حکومت کی جانب سے طلبہ و طالبات کی صحت بالخصوص پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے سربراہ کی جانے والی مفت گولیوں کو طلبہ طالبات کے لیے بہت بڑی نعمت قرار دیا اور کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کھانا کھانے کے ایک گھنٹے کے بعد اس گولی کا استعمال کریں معلمہ محترمہ مہر حبیب نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کہ خاتمے کے ذریعے طلبہ و طالبات اپنی صحت کی برقراری کو یقینی بنا سکتے ہیں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی گولیوں سے تمام طلبہ و طالبات استفادہ کریں اس موقع پر اسکول کے ہیڈ بوائے محمد ثاقب متعلم جماعت دہم ولد محمد شاہد اور ہیڈ گرل شاذیہ بیگم متعلم جماعت دہم بنت جناب ہارون رشید بھی موجود تھے محترمہ نذیرہ وسیم ،جناب ایس پانڈو ،محترمہ بی وجے لکشمی اور محترمہ شمیم بھی موجود تھے سبھی اساتذہ نے حکومت کی جانب سے طلبہ طالبات کے لیے پیٹ کے کے خاتمے کے لیے مفت و سربراہ کی جانے والی گولیوں کی تقسیم پر اظہار ممنونیت کیا اس موقع پر ملٹی پرپزہیلتھ ورکر پنجہ شاہ1آرانیتا, جی لتا آشا ورکر پنجہ شاہ 1 بھی موجود تھے اس میڈیکل اسٹاف نے بتایا کہ میڈیکل آفیسر پنجہ شاہ 1 ڈاکٹر ٹھاکر کے علاوہ ڈاکٹر انیس احمد صدیقی آر بی ایس کے میڈیکل آفیسر (سورج بھان کلسٹر) کی نگرانی میں تمام سرکاری اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے گولیاں طلبہ و طالبات میں دی گئی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔