بلدی وارڈ نمبر 1 میں ایس آے آر فارم کی تکمیل کے لیے ہیلپ ڈیسک سنٹر قائم، عوام سے استفادہ کی اپیل۔


بیدر، 15جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) الیکشن کمیشن ہند کی جانب سے جاری SIR-2026 (Special Intensive Revision) مہم کے تحت ووٹر لسٹ کی نظرثانی اور Enumeration Form کی تکمیل کے لیے بلدی وارڈ نمبر 1 میں عوام کی سہولت کی غرض سے خصوصی SIR ہیلپ ڈیسک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
یہ ہیلپ ڈیسک عثمانیہ مسجدروڈ، قدوائی روڈ، بیدر میں قائم کیا گیا ہے، جہاں عوام کو SIR فارم بھرنے، ضروری معلومات فراہم کرنے اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ میں مکمل رہنمائی دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر جناب محمد عبدالعزیز المعروف منّا بھائی،مجلسی کارپوریٹر بلدی وارڈ نمبر 1 نے عوام سے اپیل کی کہ تمام اہل ووٹر اپنے ووٹر شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، موبائل نمبر اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ہیلپ ڈیسک سنٹر پہنچ کر Enumeration Form مکمل کریں تاکہ ووٹر لسٹ میں ان کی معلومات بروقت اور درست طور پر درج ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نقیب ملت جناب الحاج اسد الدین اویسی کی ہدایت پر قائم اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعے شہریوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے مقررہ مدت کے اندر اپنے SIR فارم مکمل کروا کر ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے عمل میں بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔