جمعیتہ علماء کا پیغام ہر فرد اور ہر گھر تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضا۔ جمعیة علماء تلنگانہ زون نمبر(1) کی اراکین مجلس منتظمہ کے تربیتی ورکشاب سے اکابر علماء کے خطابات۔


حیدر آباد 28 جولائی(نمائندہ) ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے زیر اہتمام جمعیۃ علماء تلنگانہ زون نمبر(1) حیدر آباد رنگاریڈی، ملکاجگری، محبوب نگر و نپرتی، نارائن پیٹ، گدوال، ناگر کرنول کی مجلس منتظمہ اور کارکنان جمعیتہ کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ زیر سر پرستی حضرت اقدس مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت بر کاتہم العالیہ امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش ۔ زیر صدارت حضرت مولانا احسان الدین صاحب مدظلہ نائب امیر شریعت و صدر جمعیة علماء تلنگانہ بمقام مسجد حسن ، بالانگر منڈل کتور ضلع محبوب نگر ،میں منعقد ہوا۔ قاری محمد یونس علی خان صاحب کی قرآت کلام پاک اور مولانا پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی صاحب کی نعت کلام سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ سر پرست اجلاس امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مدظلہ نے کارکنان جمعیتہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاص و استقامت کے ساتھ دین کے کام میں لگے رہنا اور اللہ کی رضا کو پیش نظر رکھنا ہر خادم دین کے لیے ضروری ہے ۔ حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین صاحب مدظلہ نائب امیر شریعت و صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ اس اجلاس سے عزائم لے کر جائیں اور اپنے اپنے علاقوں اور منڈلوں میں کام کریں اور کارکنان کو لے کر چلیں اور ہم جس صلاحیت کے بھی ہیں اپنے پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ سے مدد لےکر چلیں اور اپنے اکابر کی قربانیوں اور خدمات کو پیش نظر رکھیں۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر خادم جمعیہ علماء تلنگانہ نے تمہیدی خطاب میں فرمایا کہ جمعیت علماء کے استحکام اور اس کے شعبہ جات کے فروغ کیلئے ریاستی جمعیتہ علماء کو چار زونس میں تقسیم کیا گیا ہے آج کا یہ اجلاس زون نمبر(1)کی مجلس منتظمہ کا تربیتی اجلاس ہے جمعیۃ علماء کی اصل طاقت اس کے تربیت یافتہ مخلص اور باکردار کارکنان ہیں اس لئے تنظیمی تربیت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ وہ یہاں سے حاصل ہونے والی تنظیمیں تعلیمی رفاہی اور اصلاحی پروگراموں کو اپنے اضلاع منڈل اور تعلقہ جات میں مزید موثر بنائیں۔ نیز ہماری ریاست تلنگانہ میں بگڑتے حالات میں کام کرنے کے مواقع اور ضرورت کو واضح کیا اور باخبر کیا کہ اگر ہم نے وقت ملتے کام نہ کیا تو آنے والا وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا۔ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدر آباد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ بچوں نوجوانوں اور عورتوں کے بگاڑ کی ہر ممکن کوشش اور ہر طرح کے حربے اختیار کیے جارہے ہیں ایسے میں کارکنان جمعیتہ کو ہر فتنہ سے باخبر رہنے اور کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب مدظلہ سکریٹری مجلس ختم نبوت تلنگانہ و آندھر ایش نے پر جوش خطاب کرتے ہوئے درد بھرے انداز میں فرمایا کہ ہمارے اندر حمایت اسلام تو پائی جاتی ہے لیکن حمیت ایمانی کی کمی ہے ہم دردو تڑپ اپنے اندر پیدا کریں اور مل جل کر کام کریں ۔ حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب مدظلہ صدر صفا بیت المال آل انڈیا نے آپسی اتحاد کے ساتھ کام کرنے اور دعوتی میدان میں خواتین کی خدمات سے استفادہ کرنے کی جانب متوجہ کیا۔ حضرت مولانا جعفر پاشاہ صاحب صدر تحفظ مدارس و مساجد فورم تلنگانہ نے فرمایا کہ ہمارے مدارس اور مساجد کا تحفظ ہمیں خود کر لینا ہے کسی کے بھروسے پر نہیں رہنا ہے اس کی جدوجہد کے لیے ہم سب تیار رہیں۔ مفتی تجمل حسین صاحب قاسمی مدظلہ ناظم اصلاح معاشرہ تلنگانہ نے اپنے اپنے علاقوں میں اصلاح معاشرہ مہم کو تیز کرنے اور گشتی نظام شروع پر زور دیا۔ محترم حافظ و قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدر آباد جمعیتہ علماء کے شعبہ جات سے اور ضلعی جمعیتہ کی صورتحال اور کام کے مواقع اور ضرورت کے بارے میں پریزینٹیشن پیش کیا ، مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جزل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی، مولا نا عبد القوی صاحب صدر جمعیة علما ضلع نارائین پیٹ، مولانا عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع گدوال، مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع و نپرتی، محترم یونس صاحب جزل سکریٹری جمعیۃ علما ضلع میٹر چل، مولانا عبد الوکیل صاحب کومیز ضلع ناگر کرنول اور مولاناسید نذیر احمد یونس صاحب قاسمی نے (نظامت) کے ساتھ اپنے اضلاع کی کار کردگی پیش کی اور قیمتی آرا پیش کیا۔ ضلع محبوب نگر رنگاریڈی ناگر کرنول نارائن پیٹ گروال میٹر چل و نپرتی اور گریٹر حیدرآباد کے اراکین منتظمہ کی کثیر تعداد نے اس اجلاس میں شرکت کی اور اس کو کامیاب بنایا۔ واضح رہے کہ جمعیتہ علماء گیر یٹر حیدر آباد کے زیر انتظام جناب صلاح الدین خلیل صاحب، جناب ظہیر الدین صاحب ، حضرت مولاناسید مصباح الدین صاحب حسامی خازن ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ نے بہترین انتظامات کیے، اساتذہ منتظمین مدرسہ نذیر نے اپنے خدمات پیش کیں ۔ آخر میں محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ زون نمبر(1) کے تمام ارکان مجلس منتظمہ اور جمعیتہ علماء گیریٹر حیدر آباد کے زیر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔