قائد ملت الحاج غلام محمود بنات والا صاحب سابق ایم پی و سابق قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ کی 18 ویں برسی۔


قائد ملت الحاج غلام محمود بنات والا صاحب سابق ایم پی و سابق قومی صدر انڈین یونین مسلم لیگ کی آج 18 ویں برسی ہے مرحوم قائد سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں ان سے میری زائد از 43 سالہ شناسائی رہی ہے زیر نظر یادگار تصاویر 35 سال قدیم ہیں کے سی ٹی گراؤنڈ گلبرگہ میں منعقدہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ملت کانفرنس میں بنات والا صاحب کو میں نے اپنے اخبار روزنامہ بہمنی نیوز کی کاپی پیش کی تھی جس میں ملت کانفرنس کی تفصلی خبر اور اشتہار شائع ہوا تھا اس وقت محمد زاہد گلبرگہ کے مئیر تھے ان کی بھی ایک خبر تصویر کے ساتھ شائع ہوئی تھی جو دکھائی دے رہی ہے بنات والا صاحب روزنامہ بہمنی نیوز کا نہایت دلچسپی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ان کے ہمراہ قائد محترم الحاج قمرالاسلام صاحب بھی موجود ہیں جو ملت کانفرنس کے روح رواں اور صدر تھے ان کے دو رفقاء محمود احمد اور قیصر محمود منیار بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو ایستادہ ہیں اس وقت بہمنی نیوز لیتھو پرنٹنگ پریس پر شائع ہوتا تھا اور کتابت کے ذریعہ اخبار تیار کیا جاتا تھا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔