ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 150کروڑ سے اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کا قیام - مضمون نگار : ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش۔


ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں 150کروڑ سے اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کا قیام - 
مضمون نگار : ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش۔ 
6 جولائی 2026 بروز پیر۔

انجمن ترقی اردو کڈپہ ضلعی شاخ کے صدر ستار فیضی نے اردو اخباروں کے نمائندوں سے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے صدر مقام امراوتی میں ایک باوقار پراجیکٹ اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کا سنگ بنیاد اسی ماہ میں رکھنے والے ہیں. دبئی شوبھا گروپ کا ایک سو کروڑ کے عطیہ سے تعمیری کام کا آغاز ہونے والا ہے. بقیہ 50 کروڑ دوسرے داتاؤں سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تئیں صنعت کاروں سے رقم اکٹھا کرنے والے ہیں مزید ضرورت پر ریاستی حکومت بھی اپنا عطیہ دے گی. یہ لائبریری 2 سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. اس کےلے راجدھانی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن( NTD )ادارے کے قریب 19.60 ایکرزمین( CRDA)نے منظور کی ہے. اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کے علاوہ تیلگو ثقافتی مرکز ہیومن رسورسز ڈیولپمنٹ ادارے کی عمارت کےلے بھی 19.60ایکر زمین پر تعمیر کرنے جارہے ہیں. ان عمارات کے نقشے بھی ترتیب وتزائین دئےگئے ہیں.
       اسٹیٹ سنٹرل لائبریری کو عالمی سطح پر علمی ثقافتی مرکز بنانےکا ریاستی حکومت کا مقصد ہے. اس عمارت میں آندھرا پردیش کی تاریخ، ثقافت اور وراثتی عکس دیکھ سکتے ہیں. تین لاکھ مربع قدم کا علاقہ جی+ 5 منزلہ تعمیر ہوگی. اس شاندار کتب خانے میں تمام طبقات کے لوگوں کےلے ضروری دس لاکھ سے زائد کتابیں دستیاب ہونگی. اس عمارت میں دو ہزار پانچ سو افراد بیٹھنے کی سہولت ہوگی. ہندوستان بھر میں یہ ایسی بہترین سہولیات والی بےمثال اور واحد لائبراری ہوگی.
اس میں مختلف کارروائیوں کے اہتمام کےلے نالیڈج اسپیس، کمیونٹی اسپیس، کریٹیو اسپیس، اوپن اسپیس جیسے مختلف حصے ہونگے.
         بہت ساری خصوصیات کا مرکز
عام قاریوں کےلئے طلبہ اور ریسرچ اسکالرس کےلئے الگ الگ علاقوں کی سہولتیں ہوں گی. ان کےلے ضروری کتابیں دستیاب ہوں گی.
 اسی میں بچوں کی خاص اور دلکش لائبراری ہوگی.
ڈیجیٹل ای لائبراری کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی. نایاب کتابوں کی حفاظت اور قدیم خطات کو محفوظ کرنے کا مرکزی انتظام بھی ہوگا. 
مسابقتی امتحانات میں حصے لینے والوں کےلئے یہ ایک خاص اہم مراکز ہوگا. 
اس لائبراری میں کانفرنس حال، سیمینار حال، آڈیٹوریم، ایکزبیشن گیالاریز ہوں گے. 
 اس عظیم الشان عمارت میں 108 ستون ہوں گے. یہ ستون بدھ کے زمانے کی یاد دلائیں گے. ریاستی تاریخ ثقافت ان ستونوں میں چھلکے گی. جس کی سیڑھیاں اونڈاولی غاروں سے متاثر ہوکرتعمیر کررہے ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔