سعودی عرب - ایک ہفتے میں 13 ہزار 251 غیر قانونی تارکین کو واپس بھیجا گیا۔
کے این واصف : سعودی عرب میں غیر قانونی افراد کی گرفتاری اور مملکت سے بے دخلی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تازہ جاری اعلان کے مطابق سعودی حکام نے اس ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 14 ہزار 970 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 13 ہزار 251 غیر قانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق 16 سے 22 جولائی 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 437 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار 991 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 542 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 626 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 62 فیصد ایتھوپین، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
Comments
Post a Comment