تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 میں مخلوعہ نشستوں پر اسپاٹ ایڈمیشن۔
ظہیرآباد یکم جولائی(نمائندہ) محمد کلیم صدیقی جمیل پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج الگول بوائز 1 کی اطلاع کے مطابق آج اور کل یعنی 2 جولائی اور 3 جولائی کو جماعت پنجم تا جماعت نہم اور انٹر میڈیٹ سال اول ایم پی سی(جے ای ای) میں چند مخلوعہ اقلیتی طلباء کی نشستوں پر داخلوں کے لیے اسپاٹ ایڈمیشن مقرر ہے. خواہشمند اولیائے طلباء تمام ضروری اسنادات کے ساتھ اسکول سے رجوع ہو کر اپنے داخلے کو یقینی بنائیں.واضح رہے کہ مخلوعہ نشستیں صرف میناریٹی طلباء کے لیےہی دستیاب ہیں .پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے. مزید تفصیلات کے لیے 9959023682، 9440777782 پر رابطہ کریں۔۔۔۔
Comments
Post a Comment