نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 06 مورشی ضلع امراؤتی اسکالرشپ امتحان (پی ایس ای 2026) کے نتائج کا شاندار اعلان
امراؤتی سے نامہ نگار این ایس بیگ کی رپورٹ :
مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن، پونے (Maharashtra State Council Of Examination, Pune) کی جانب سے منعقدہ پرائمری اسکالرشپ امتحان برائے جماعت چہارم (PSE - 2026) حالیہ عارضی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 06 مورشی (یوڈائس کوڈ: 27071108706) کے طلبہ نے اس امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسکول کی سطح پر تین ممتاز طلبہ نے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے پہلے تین طلبہ مندرجہ ذیل ہیں:
1. پہلا مقام:ریحان خان سلیم خان — 1۹۶ نمبرات ۶۵.۳۳%
۲. دوسرا مقام:ماریہ ناز کلیم خان — 1۹۴ نمبرات ۶۴.۶۷%
3. تیسرا مقام:محمد عمر محمد قمر اقبال۱۸۲ نمبرات ۶۰.۶۷فی صد
اسی طرح
اسکول کے مجموعی نتائج کا شماریاتی خلاصہ مندرجہ ذیل رہا ہے۔
کل رجسٹرڈ طلبہ: ۳۰
حاضر طلبہ ۲۹
غیر حاضر:۱
کامیاب / اہل طلبہ ۱۴ (٪۴۸.۲۸)
ناکام طلبہ ۱۵ (۵۱.۷۲%)
جماعت کا اوسط نمبر٪ ۱۳۱.۷۲
جماعت کا اوسط فیصد ۴۳.۹۱
طلبہ کی اور اساتذہ کی محنتوں کو کافی سراہا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں اسکول انتظامیہ کمیٹی،
صدر مدرس اور اساتذہ کرام نے تمام کامیاب طلبہ اور بالخصوص امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے تین طلبہ اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی ہے. تمام طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مستقبل میں طلبہ کی اسی طرح محنت جاری و ساری رکھنے، مسابقتی امتحانات میں شاندار کارکردگی انجام دینے کے لیے طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا گیا ہے ،سرپرستوں کی رہنمائی بھی کی گئی ہے ۔ والدین نے مسابقتی امتحانات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئندہ مطالعاتی تمام سرگرمیوں میں اساتذہ کے ساتھ تعاون کرنے کو کہا ہے ۔اسکول کے تمام اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی گئی ۔
Comments
Post a Comment