منقبت - حضرت علی مشکل کشا۔۔ ازقلم : صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔


منقبت - 
حضرت علی مشکل کشا۔
ازقلم : صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری جلگاؤں۔


یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا 
ہو کرم کی اک نگہ مولیٰ علی مشکل کشا

بو ترابی سے ہوا سیراب یہ سارا جہاں
عالم اسلام کا قائم کیا تم نے نشاں
دو بہ دو باطل کی طاقت کو کچل کر رکھ دیا 
خلد کی چابی ہے یارو پنجتن ورد زباں

یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا
ہو کرم کی اک نگہ مولیٰ علی مشکل کشا

کربلا میں ظالموں نے ظلم اصغر پر کیا
صبر کی منزل تھا عالم میں نبی کا قافلہ
آج بھی آنسو بہاتی ہے وہاں نہر فراط
حشر تک قائم رہے گا یہ حسینی سلسلہ

یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا
ہو کرم کی اک نگہ مولی علی مشکل کشا

جامہء حسنین باطن پنجتن کی جستجو
ہے شہادت کے لیے کوثر کا پیالہ روبرو
کربلا کی یاد میں غمگین دل رکھنا سدا
اے مسلمانو! تمہاری ہے اسی میں آبرو

یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا
ہو کرم کی اک نگہ مولیٰ علی مشکل کشا

ایک سجدہ جامہء تخلیق جانِ پنج تن
کتنی روحیں حشر میں پہنچی ہیں بے گور و کفن 
کربلا کا یہ وسیلہ حشر میں کام آئے گا 
ان کے ہی قبضے میں ہے خلد بریں کی انجمن

یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا
ہو کرم کی اک نگہ مولیٰ علی مشکل کشا

کربلا کی گود میں ہیں وہ بہتر جانشیں 
ان کے ہر احکام پر ہے خندہ زن اپنی جبیں
ابتدا سے انتہا تک امتحاں اسلام کا
خون آلودہ ہے اب تک وہ عرب کی سر زمیں

یا علی مشکل کشا مولیٰ علی مشکل کشا
ہو کرم کی اک نگہ مولیٰ علی مشکل کشا

عثمان جوہری.
صوفی حکیم ،
ہیپی ہوم کالونی،
نیشنل ہائی وے نمبر ٦
آٹو نگر جلگاؤں مہاراشٹر۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔