الامان اردو بائز ہائی سکول میں" عالمی یومِ ماحولیات" جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔


وجئے پور، نمائندہ خصوصی: الامان اردو بائز ہائی اسکول، چاندپور کالونی، وجئے پور میں بروز جمعہ بتاریخ 05 جون 2026 عالمی یومِ ماحولیات نہایت جوش و خروش اور ماحولیاتی شعور کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محترمہ پی جی برادار (ای سی او)، محترمہ صغریٰ عالم چودھری (سی آر پی، یو جی ایس نمبر 04 کلسٹر)، جناب معین ملا (سی آر پی، جل نگر)، میر معلمہ محترمہ نازیہ جاگیردار، اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک رہی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب معین ملا نے اپنے خطاب میں کہا کہ "سبزہ ہو تو صحت ہے، سبزہ ہو تو خوشحالی ہے۔ آئیے درخت لگائیں اور سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دیں۔ ہرے بھرے ماحول کے پیغام کو عام کرتے ہوئے عالمی یومِ ماحولیات منائیں۔" آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، اس لیے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، ان کی حفاظت کریں اور اپنے ماحول کو صاف، سرسبز اور خوشگوار بنائیں۔آپ نے طلبہ کو ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔محترمہ پی جی برادار (ای سی او) نے الامان اردو بائز ہائی اسکول کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ انہوں نے سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں اسکول کی شاندار کامیابی اور مختلف تعلیمی و سماجی سرگرمیوں کو تعلیمی ماحول کے فروغ میں اہم کردار قرار دیتے ہوئے اس کار کردگی پر میر معلمہ محترمہ نازیہ جاگیردار اور جملہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔طلبا میں تسمیہ انعامدار نے عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے پُرجوش اور معلوماتی تقریر پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب کے آغاز میں جناب امیر خسرو انعامدار نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا، جبکہ آخر میں جناب الطاف باغبان نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔تقریب کے دوران شجرکاری بھی عمل میں لائی گئی اور طلبہ کو ماحولیات کے تحفظ، درختوں کی اہمیت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سرسبز و شاداب ماحول میں منعقدہ یہ پروگرام نہایت خوشگوار اور پُرسکون انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔