غلام محمود بنات والا نے پارلیمنٹ اور عوامی زندگی میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا.مولانا محمد نوحغلام محمود بنات والا کی برسی کے موقع پر دعائیہ مجلس۔


بیدر28جون (نامہ نگار) انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ کے زیرِ اہتمام عظیم مسلم رہنما، سابق رکنِ پارلیمان اور انڈین یونین مسلم لیگ کے مخلص قائد مرحوم غلام محمود بنات والا کی 18 ویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کے ریاستی جنرل سیکریٹری مولانا محمد نوح اور ضلع صدر گلبرگہ نے کی۔ مجلس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مرحوم غلام محمود بنات والا کی ملی، سیاسی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ مولانا محمد نوح نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غلام محمود بنات والا ایک باوقار اور دور اندیش مسلم قائد تھے جنہوں نے پارلیمنٹ اور عوامی زندگی میں مسلمانوں اور دیگر کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی پوری زندگی ملت کی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے وقف رہی۔ مولانا محمد نوح نے مرحوم بنات والا کی خدمات نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کو فروغ دیا اور ملت کے مسائل کو مؤثر انداز میں ایوانوں تک پہنچایا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اتحاد، اخوت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو عام کریں۔ غلام محمود بنات والا کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں اور ملت اسلامیہ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مرحوم کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پرمولانا فواز فیضی نے مرحوم غلام محمود بنات والا کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ دعا میں مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی التجا کی گئی۔ ساتھ ہی ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعائیہ اجلاس میں مولانا مشتاق رحمانی مولانا نیاز آختر، مولانا مصطفی نظامی مولانا ناصر فیضان مولانا ذیشان احمد مولانا رافع باقوی، محمد رسول پٹیل مبین احمد زخم و دیگرانڈین یونین مسلم لیگ کے عہدیداران، کارکنان نے شرکت کی اور مرحوم غلام محمود بنات والا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔خواجہ صدر الدین پٹیل جنرل سیکرٹری انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ نے شکریہ ادا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔