خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں آج ماہانہ محفل قرآن خوانی و ذکراللہ کا انعقاد۔


خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں آج ماہانہ محفل قرآن خوانی و ذکراللہ کا انعقاد۔

حیدرآباد۔12/جون(راست) باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب بروز جمعہ بتاریخ 25 ذی الحجہ، مطابق 12 جون بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن حیدرآباد میں بعد نماز عصر مولانا اکبرالدین ذاکر افتخاری کی صدارت میں قرآن خوانی کا انعقاد عمل میں آیا بعد نماز مغرب زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم علامہ افتخار المشائخ حضرت پیرافتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری کے محفل بردہ شریف نعت خوانی منعقد ہوئی بعدازاں بہ مزار جدامجد کنزالعرفان حضرت افتخار علی شاہ وطنؒ میں چادرگل و عطر بیزی پیش کیا گیا اور بارگاہ خیرالانامؐ میں پرنم چشم پرسوز آواز میں حمد وثنا نعت پاک کا گلدستہ پیش کیا گیا اور تمام عالم اسلام بالخصوص سلسلہ افتخاریہ کے مریدین کے لیے دعائے خیر کی گئی۔ بعد تناول تبرک کے محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔