مریض سے اپنائیت سے پیش آئیں تو مریض خوش رہ سکتا ہے : الحاج عبدالجبار نلّامندو۔ ہما کلینک کا شاندار افتتاح۔
سولاپور (نامہ نگار)۔ ڈاکٹر ماریہ ابوبکر نلّامندو کے ہما کلینک کی افتتاحی تقریب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور ڈاکٹر کے دادا حاجی عبدالجبّار نلّامندو کے مبارک ہاتھوں اور حافظ احمد قریشی کی تلاوتِ قرآن سے انجام پائی۔
پروفیسر ابوبکر نلّامندو نے تمام حاضرین کا استقبال کیا۔ جبکہ موجود تمام معززین نے نیا کلینک شروع کرنے پر ڈاکٹر ماریہ نلّامندو کو شال اور گلدستہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر افتتاح کنندہ حاجی عبدالجبّار نے کہا کہ صحت کی خدمت کو سماجی خدمت سمجھ کر غریبوں کی دعائیں لینی چاہئیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ بدلتے وقت کے مطابق مریضوں کو دوا-گولیوں کے ساتھ اپنائیت بھری خدمت دی جائے تو دل کا خوف دور ہوتا ہے اور مریض خوش رہ سکتا ہے، کیونکہ بیماری کی اصل وجہ خوف ہی ہوتی ہے۔ اس لیے کسی بھی بیماری کا خوف نہ دکھاتے ہوئے صبر کے ساتھ خدمت کی جائے تو مریض مطمئن رہتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر آسماں بیجاپورے، ڈاکٹر اقبال تامبولی، ڈاکٹر شکیل شیخ، ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، یاسین بیلیف، مصعب اعجاز سید، زبیر نلّامندو، عمر نلّامندو، صادق حکیم، کریم رچ بھرے، مظہر اللّوّلی، ابراہیم تڈکل، جاوید چاندا، حاجی شمیم، تجمل چاندا، حاجی شکیل، رزاق نلّامندو، ڈاکٹر رفیق خان، زبیر ہپّرگی، مسعود پٹیل، رئیس نلّامندو، ڈاکٹر قدیر بیجاپورے، اشفاق شیخ، فاروق شیخ، سجاد حکیم، سراج نلّامندو، وسیم شیخ، مرتضیٰ بک والے وغیرہ موجود تھے۔ نظامت اسرار احمد نے کی جبکہ شکریہ قدوس نلّامندو نے ادا کیا۔
Comments
Post a Comment