صاف ستھری ادبی وشعری محفلیں وقت کا تقاضہ-ایوان احمد ملک پیٹ میں "محفل عصرانہ" کی افتتاحی تقریب - پروفیسر ایس اے شکور،پروفیسر مسعود احمد اور دوسروں کا خطاب۔


حیدرآباد 18 جون (راست )ایوان احمد حیدراباد کی ہفتہ واری ادبی نشست محفل عصرانہ کا  رباط محبان اردو علی عبداللہ انکلیو  ملک پیٹ میں  افتتاح میں عمل میں آیا پروفیسر محمد مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر بی بی کینسر ہسپتال نے مہمانوں اور سامعین کا دل خیر مقدم کیا صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور سیکرٹری ڈائریکٹردائر ۃالمعارف عثمانیہ یونیورسٹی نے کہا کہ صاف ستھری ادبی و شعری محفلیں  ہماری تہذیب کی آئینہ دار ہوتی ہیں اور یہ کام پروفیسر محمد مسعود احمد بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بہت سی ادبی محفلیں یعنی حلف ، انجمن ترقی اردو ،اردو مجلس، اور خواتین کی دیگر محفلیں ماہانہ اور ہفتہ وار منعقد ہوا کرتی تھی لیکن اب ان محفلوں کی شمع بجھ گئی ہے اسی طرح حیدرآباد کے کئی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی فائن آرٹس اکیڈمی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے محفلیں منعقد ہوا کرتی تھی لیکن اب شہر حیدرآباد کا ادبی ماحول سرد ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اردو ہماری تہذیب و کلچر ہے حیدراباد میں اردو کے بہت بڑے جلسے ہوا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ اردو والوں کو چاہیے کہ وہ افرادی تعداد کو ذہن میں رکھے بغیر اپنے طور پر محفلیں منعقد کیا کریں اردو کی اس طرح کی محفلیں منعقد کرنے سے ہم کو ایک دوسرے سے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ انسان عمر سے نہیں اپنے ضمیر سے ریٹائرڈ ہوتا ہے وظیفہ یاب حضرات قابل مبارک باد ہوتے ہیں جو اس طرح کی محفلوں میں اپنا وقت گزارتے ہیں نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی تہذیب سے واقف ہونے کے لیے اردو کی ہونے والی ادبی تقریب میں ضرور شرکت کریں انہوں نے ہفتہ واری نشست  ہر منگل ادبی محفل منعقد کرنے کے پروفیسر محمد مسعود احمد کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ذریعے سے اردو کے شعراء اور ادیبوں کو مل بیٹھنے کا بہترین موقع فراہم ہوگا ابتدا میں داعی محفل پروفیسر محمد مسعود احمد نے بتایا کہ ہم افراد کی تعداد کو نہیں ادب کے ذوق والوں کی قدر کرتے ہوئے ہر منگل کو ایک ادبی محفل منعقد کر رہے ہیں انہوں نے جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ مرحوم کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ ہر ماہ باغ عامہ نام پلی میں ایک طبی لکچر منعقد کرتے ہوئے عوام کو صحت سے متعلق بھی معلومات فراہم کیا کرتے تھے انشاءاللہ ہماری بھی کوشش ہے کہ ہم ہر منگل ادبی محفل  منعقد کریں گے  انہوں نے اس سلسلے میں شعرا اور ادیبوں کی جانب سے ہر منگل منعقد کی جانے والی محفل سے متعلق نیک تمناؤں کے اظہار پر اظہار ممنونیت بھی کیا جناب منور حسین صدر بزم احمد حسین نے پروفیسر مسعود احمد کی شعری و ادبی خدمات اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد طبی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اردو زبان سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور مختلف عنوانات کے تحت شعری اور ادبی محفلیں منعقد کرتے ہیں ان محفلوں کا اہتمام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا پروفیسر مسعود احمد اردو زبان و ادب کی یہ خدمت انجام دے رہے ہیں وہ ہر طرح سے لائق ستائش ہیں ادبی اجلاس اور مشاعرے کی کاروائی ممتاز و معروف مزاحیہ و سنجیدہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے چلائی جناب نثار احمد جدی اور جناب محمد عبدالرؤف کویت نے بھی پروفیسر مسعود احمد کی اردو زبان سے متعلق کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا پروفیسر محمد مسعود احمد، جناب فرید سحر، انجنی کمار گویل، لطیف الدین لطیف ،سعد اللہ خان سبیل جہانگیر قیاس،تجمل گلریز نے کلام سنایا اس محفل میں ارشاد سہیل، محمد حسام الدین ریاض، محمد صفی الدین، محمد اشفاق (سنگاریڈی)، ڈاکٹر آصف علی، عیسی شریف، عقیل احمد احسن صاحب، عارف صآحب، عود بن محمد نے شرکت کی داعی محفل پروفیسر محمد مسعود نے  شکریہ ادا کرتے ہوئے اگلے منگل تک کے لیے محفل کو ملتوی کردیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔