ریاض کی معروف شخصیت ٹوسٹ ماسٹر عتیق احمد کی سابق طلبہ اعّزہ اسکول کی جانب سے تہنیت۔



کے این واصف - سابق طلبہ اعزّہ اسکول حیدرآباد کی جانب سے ریاض کی معروف شخصیت و سماجی کاکن جناب  سید عتیق احمد کے اعزاز میں بی ٹی ایف ایڈووکیٹس اینڈ سالیسیٹرز کے دفتر حیدرآباد میں ایک تقریبِ تہنیت و استقبالیہ منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے ذریعہ ریاض، سعودی عرب میں عتیق کی نمایاں عوامی خدمات اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کیا گیا۔ 
اس موقع پر ایڈووکیٹ برکت علی خان نے سید عتیق احمد کی شال پوشی کی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا اور ان کی انتھک کاوشوں، عوامی خدمت کے جذبے اور کمیونٹی ویلفیئر کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ سید عتیق احمد ٹوسٹ مسٹرز کلب کے سینئر اور فعال رکن ہیں۔ ٹوسٹ ماسٹر کلب بنیادی طور پر ایک شخصیت سازی کی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ جس کی شاخین ہندوستان سمیت دنیا کے ہر ملک میں قائم ہیں۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین ہر زبان میں قائم ہیں۔ سعودی عرب میں عربی، انگریزی کے علاوہ اردو سمیت ہندوستان کی تمام بڑی زبانون میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخین قائم ہیں۔ 
عتیق احمد انگریزی اور اردو دونوں کلبس سے وابستہ ہیں۔ ریاض سعودی عرب میں ممتاز محب اردو آرکیٹکٹ عبدالرحمٰن سیلم نے کوئی پندرا سال قبل “بزمِ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کے نام سے ریاض میں اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی شاخ قائم کی تھی۔ عتیق احمد اس کلب کے بنیادی اور بے حد فعال رکن ہیں۔ وہ سابق میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر بھی رھ چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔