بیگم قمر النساء میں طالبات کا پر جوش استقبال۔
شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) 15 جون ریاست مہاراشٹر میں نئے تعلیمی سال کی پہلا دن۔ بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں طالبات کا استقبال شاندار طریقہ سے غبارے فضا چھوڑ کر، پھول دے کیا گیا۔ مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ و جملہ اسٹاف کے ذریعہ طالبات کو پھول پیش کیے گئے ۔
اس موقع پر طالبات کے والدین و سرپرست کثیر تعداد میں حاضر تھے۔ استقبالیہ جلسہ کے آغاز میں انایہ انیس باغبان نے کلام پاک کی تلاوت کی۔ بعدازاں طالبات میں لڈو، درسی کتابیں، بیاضیں اور بیگ تقسیم کیے گئے۔ تعلیمی سال 2026-2025ء میں مدرسہ ہٰذا کا دسویں جماعت کا نتیجہ 96.65 فی رہا۔ بارہویں جماعت کا سانئس کا نتیجہ 98.61 فی صد اور آرٹس کا نتیجہ 93.14 فی صد رہا۔ اس نتائج میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات کا بھی استقبال مدرسہ ہٰذا کی جانب سے کیا گیا۔
دسویں جماعت میں بشریٰ محمد شعیب شیخ نے 95.80 فی صد، امہ ایمن انور شیخ 92.90 فی صد اور رفت فاروق شیخ 92.00 فی صد سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح سانئس میں کمپلی زکرہ 79.17 فی صد ، نوینڈگی صالحہ 74.17 فی صد ، دفعدار عمارہ 71.17 فی صد سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ آرٹس فیکلٹی سے پٹیل سیدہ عائشہ 89.50 فی صد ، قریشی زویرہ 86.17 فی، بی بی فاطمہ شیخ 79.67 فی صد سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ سیعدہ فاطمہ اور قریشی زویرہ نے تاریخ مضمون میں 100 میں سے 100 نمبرات حاصل کیے۔ ان طالبات کو مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جلسہ کی نظامت و شکریہ محمد عرفان ڈوکا نے ادا کیا۔
جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے عارف خان پٹھان سر، اشفاق منیار سر، سمیر شیخ سر، یونس بالگی سر، نبی لال شیخ سر، فہیم بامبے والے سر، فرزانہ شیخ آپا، سعیدہ دارو والے آپا، انیسہ نالبند آپا، شاہ زیہ شیخ آپا فرہین آپا نے کوشش کی۔
Comments
Post a Comment