وزارت ملنے کے بعد پہلی بار بیدر آمد، ایشور کھنڈرے کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال۔
بیدر، 14 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): دیہی ترقی و پنچایت راج کے وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بیدر پہنچنے والے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے کا بیدر ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان، حامیوں اور مقامی قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کے ہار پیش کرتے ہوئے اپنے قائد کا خیرمقدم کیا۔
ایشور کھنڈرے نے عوام اور پارٹی کارکنوں کی محبت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیدر ضلع اور کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے مزید تندہی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اس موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور ایئرپورٹ کا ماحول نعروں اور مبارکبادوں سے گونج اٹھا۔ سیاسی حلقوں کے مطابق وزیر بننے کے بعد ایشور کھنڈرے کا یہ پہلا دورۂ بیدر خصوصی اہمیت کا حامل رہا۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ ان کی وزارت سے ضلع بیدر کی ترقی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
Comments
Post a Comment