بیدری سرکل کو ملا نیا حسن، روٹری سلور اسٹار کا مثالی اقدام۔


بیدر، 7 جون (نامہ نگار): بیدر کی تاریخی شناخت اور عالمی شہرت یافتہ بیدری فن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے روٹری کلب آف بیدر سلور اسٹار نے حیدرآباد روڈ پر واقع بیدری سرکل کو جدید طرز پر خوبصورت اور دلکش شکل عطا کی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بیدر کے ثقافتی ورثے کو بھی نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
اس خوبصورتی کے منصوبے کا افتتاح روٹری ڈسٹرکٹ 3160 کے گورنر ایم کے رویندرا نے انجام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کی تزئین و آرائش اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اس نوعیت کے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیدری سرکل کو دیا گیا جدید ڈیزائن اور سرسبز ماحول شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کر رہا ہے۔
روٹری ڈسٹرکٹ 3160 کے منتخب گورنر تروکرم جوشی نے کہا کہ ایسے منصوبے شہریوں میں ماحولیات اور شہری ترقی کے تئیں بیداری پیدا کرتے ہیں اور معاشرے کے لیے ایک مثالی نمونہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔
روٹری کلب آف بیدر سلور اسٹار کے صدر آدیش ولی نے کہا کہ بیدری آرٹ بیدر کی شناخت ہے اور اس عظیم ورثے کو محفوظ اور نمایاں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنا ہر شہری کا فرض ہے اور اسی سوچ کے تحت بیدری سرکل کی تزئین و آرائش کا کام انجام دیا گیا ہے۔
اس موقع پر کے آر پی سارتھی، کیشو سرینواس گوڑا، ہواشیٹی پاٹل، نتن کرپورہ، رگھو کرشنامورتی، آنند کوٹرکی، کرن سیموئل، نہال سنگھ، بھاویش پٹیل سمیت روٹری سلور اسٹار کے متعدد عہدیداران اور اراکین موجود تھے۔
"بیدری آرٹ بیدر کی شناخت اور ہمارا قیمتی ورثہ ہے۔ اسی ورثے کو یادگار بنانے کے لیے بیدری سرکل کو نئی شکل دی گئی ہے۔ شہر کی صفائی، خوبصورتی اور ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔