جلگاؤں کی الخیر مائناریٹی چریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سےورن گاؤں میں مزدوروں کےلیۓ سرکاری اسکیموں کی معلومات و رہنمائی ورکشاپ۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں کے سماجی خدمتگار ادارہ الخیر مائناریٹی چریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے بھساول تحصیل کے ورن گاؤں کے اقصیٰ نگر میں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مختلف اسکیموں کی جانکاری کے لیۓ ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس ورکشاپ میں بالخصوص حکومت مہاراشٹر کے ریاستی تعمیراتی بورڈ کی جانب سے عمل میں لائی جارہی اسکیموں ، اسی طرح صحت عامہ کی اسکیموں کی معلومات شہریان کو دی گئ ، اسی طرح مذکورہ شعبہ کے ڈاکٹر سمیر اور ڈاکٹر وشوجیت نے مزدوروں کی طبی جانچ کی ، اس جانچ میں مختلف قسم کی پچپن جانچ مفت کی گئ۔شعبہ تعمیرات کے جن مزدوروں کے ناموں کا اندراج نہیں ہوا تھا۔ان کے نام اندراج کیۓ گیۓ اور مزدوروں کے مزدور کارڈ نۓ بناکر دیۓ گیۓ۔ خواتین کےلیۓ لازمی ایس ٹی سمارٹ کارڈ کےلیۓ خواتین کا اندراج کیاگیا۔اس ورکشاپ سے کئ مرد و خواتین ضرورتمندوں نے فائدہ حاصل کیا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر یوسف شاہ نے کیمپ انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ شہریان کو سرکاری منصوبوں اور اسکیموں کی معلومات ہو اس لیۓ بیداری مہم شروع کی ہے۔اس کیمپ کے ذریعے شہریان کو حکومت مہاراشٹر کی اسکیموں کی معلومات اور شہریان اس سے فائدہ حاصل کریں۔اس جانب بیداری ہو ، جواسکیموں کی معلومات نہیں ہے اس کی معلومات ہو اور شہریان ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاۓ۔
اس موقع پر ورن گاؤں بلدیہ کے کونسلر اشفاق شاہ ، کونسلر نمائندہ عرفان سید( مرزا) ، امن سوسائٹی کے امین الدین شیخ صلاح الدین ، سیکریٹری ظہیرخان ، ذاکرشاہ ، سماجی خدمتگار عمران بھائی شاہ ، مولانا شفیق وغیرہ شہری نمائندگان موجود تھے۔
ورکشاپ کو کامیاب بنانے کےلیۓالخیر ٹرسٹ کے صدر یوسف شاہ ، ذاکر شاہ ، خالدصابر شاہ ، ریحان فاروق ، مجاھد قریشی ، عذیر شیخ جنیداحمد وغیرہ نے محنت کی و امن کثیرالمقاصد سوسائٹی نے تعاون پیش کیا۔
فوٹوکیپشن : ورکشاپ میں کونسلر اشفاق شاہ ، نمائندہ عرفان سید ، الخیر ٹرسٹ کے یوسف شاہ ، مجاھد قریشی وغیرہ شہریان کو سرکاری اسکیموں کی معلومات دیتے ہوۓ۔
Comments
Post a Comment