آرکاٹ میونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول کا معائنہ۔


تملناڈو (محمد رضوان اللہ) آج ضلع رانی پیٹ کے میونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول، آرکاٹ کا معائنہ ویلور اردو سرکل کے بلاک ایجوکیشنل آفیسر جناب ناصرالدین صاحب نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی، تدریسی و تعلمی سرگرمیوں اور اساتذہ کے تدریسی طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف جماعتوں میں طلبہ سے سوالات پوچھ کر ان کی سیکھنے کی صلاحیت اور تعلیمی معیار کا مشاہدہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں جناب ناصرالدین صاحب نے اسکول میں فراہم کیے جانے والے دوپہر کے غذائی پروگرام (Mid-Day Meal) کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کے لیے تیار کردہ کھانے کا ذائقہ چکھا اور کھانے کے معیار، صفائی اور انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غذائی پروگرام نہایت اطمینان بخش طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس جناب محمد رضوان اللہ اور معاون معلمہ محترمہ جیلانی بیگم بھی موجود تھے۔ انہوں نے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔
معائنہ کے اختتام پر بلاک ایجوکیشنل آفیسر نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔