صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری۔۔ جلگاؤں ۔ "سلسلہ تنویر
صوفی حکیم حضرت عثمان جوہری۔۔
جلگاؤں ۔
"سلسلہ تنویر"
بس بجز ذاتِ خدا ہے فیصلہ تقدیر کا
خود ہی قرآں کر رہا ہے ترجمہ تفسیر کا
کتنی گردانیں ہیں مخفی علم کی تہذیب میں
سربکف تنہا نہیں ہے حاشیہ زنجیر کا
کیا ریاضی میں فلک کے بھی عدد ممکن نہیں
عنصرِ خاکی کا مجموعہ بنا تعمیر کا
ایک ہیلو سے یہ عکسِ آئینہ کھلتا نہیں
صد ہزاراں کیوں عجب ہے ماجرا تصویر کا
اک محقق کا بھی کوئی فیصلہ منصف میں ہے
ہے خرد چاکِ گریباں مرحلہ تدبیر کا
لمسِ برگ و گل وہ شاخیں گلشنِ ہستی صفت
نرگسِ جاناں خزاں پر کاٹ یہ شمشیر کا
ظلمتوں کا کاٹ کیا ہے برق کا لمسِ حنا
تاابد عثمان قائم سلسلہ تنویر کا۔
عثمان جوہری۔
نیشنل ہائی وے نمبر ٦
آٹو نگر جلگاؤں
مہاراشٹر
Comments
Post a Comment